Maktaba Wahhabi

1209 - 644
اپنے گھر میں بٹھایا تو فرمایا: او ____عدی بن حاتم ! کیا تم رکوسی نہ تھے ؟ عدی کہتے ہیں کہ میں نے کہا : کیوں نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : کیا تم اپنی قوم میں مال غنیمت کا چوتھائی لینے پر عمل پیرا نہیں تھے ؟ میں نے کہا : کیوں نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : تو یہ تمہارے دین میں حلال نہیں۔ میں نے کہا: ہاں قسم اللہ کی، اور اسی سے میں نے جان لیا کہ واقعی آپ صلی اللہ علیہ وسلم اللہ کے بھیجے ہوئے رسول ہیں۔ کیونکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم وہ بات جانتے ہیں جو جانی نہیں جاتی۔[1] مسند احمد کی روایت ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : اے عدی ! اسلام لاؤ سالم رہوگے۔ میں نے کہا : میں تو خود ایک دین کا ماننے والا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : میں تمہارا دین تم سے بہتر طور سے جانتا ہوں۔ میں نے کہا : آپ میرا دین مجھ سے بہتر طور پر جانتے ہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ہاں ! کیا ایسا نہیں کہ تم مذہباً رکوسی [2] ہو ، اور پھر بھی اپنی قوم کے مال غنیمت کا چوتھائی کھاتے ہو ؟ میں نے کہا: کیوں نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہ تمہارے دین کی رو سے حلال نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اس بات پر مجھے سرنگوں ہوجانا پڑا۔[3] صحیح بخاری میں حضرت عدی سے مروی ہے کہ میں خدمت ِ نبوی میں بیٹھا تھا کہ ایک آدمی نے آکر فاقہ کی شکایت کی۔ پھر دوسرے آدمی نے آکر رہزنی کی شکایت کی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا : عدی ! تم نے حِیْرَہ دیکھا ہے ؟ اگر تمہاری زندگی دراز ہوئی تو تم دیکھ لو گے کہ ہودج نشین عورت حیرہ سے چل کر آئے گی ، خانہ کعبہ کا طواف کرے گی اور اسے اللہ کے سوا کسی کا خوف نہ ہوگا۔ اور اگر تمہاری زندگی دراز ہوئی تو تم کسریٰ کے خزانے فتح کرو گے۔ اور اگر تمہاری زندگی دراز ہوئی تو تم دیکھو گے کہ آدمی چلو بھر کر سونا یا چاندی نکالے گا اورایسے آدمی کو تلاش کر ے گا جو اسے قبول کرلے تو کوئی اسے قبول کرنے والا نہ ملے گا ۔ اسی روایت کے اخیر میں حضرت عدی کا بیان ہے کہ میں نے دیکھا کہ ہودج نشین عورت حِیْرَہ سے چل کر خانہ کعبہ کا طواف کرتی ہے اور اسے اللہ کے سوا کسی کا خوف نہیں۔ اور میں خود ا ن لوگوں میں تھا جنہوں نے کِسریٰ بن ہرمز کے خزانے فتح کیے۔ اور اگر تم لوگوں کی زندگی دراز ہوئی تو تم لوگ وہ چیز بھی دیکھ لوگے جو نبی ابو القاسم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمائی تھی کہ آدمی چلو بھر سونا یا چاندی نکالے گا۔ الخ[4] ٭٭٭
Flag Counter