Maktaba Wahhabi

980 - 644
لیے پیش قدمی کرے تو اسے نہایت سنگین خسارہ پہنچایا جاس کے۔ اس کے بر عکس آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے دشمن کو اپنے کیمپ کے لیے ایک ایسا نشیبی مقام قبول کرنے پر مجبور کردیا کہ اگر وہ غالب آجائے تو فتح کا کوئی خاص فائدہ نہ اُٹھا سکے۔ اور اگر مسلمان غالب آجائیں تو تعاقب کرنے والوں کی گرفت سے بچ نہ سکے۔ اسی طرح آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ممتاز بہادروں کی ایک جماعت منتخب کرکے فوجی تعداد کی کمی پوری کردی۔ یہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے لشکر کی ترتیب وتنظیم تھی جو ۷ / شوال ۳ ھ یوم سنیچر کی صبح عمل میں آئی۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم لشکر میں شجاعت کی روح پھونکتے ہیں: اس کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اعلان فرمایا کہ جب تک آپ صلی اللہ علیہ وسلم حکم نہ دیں جنگ شروع نہ کی جائے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نیچے اوپر دوزِرہیں پہن رکھی تھیں۔ اب آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کو جنگ کی ترغیب دیتے ہوئے تاکید فرمائی کہ جب دشمن سے ٹکراؤ ہو تو پامردی اور اولو العزمی سے کام لیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان میں دلیری اور بہادری کی روح پھُونکتے ہوئے ایک نہایت تیز تلوار بے نیام کی اور فرمایا : کو ن ہے جو اس تلوار کو لے کر اس کا حق ادا کر ے؟ اس پر کئی صحابہ تلوار لینے کے لیے لپک پڑے ، جن میں علی رضی اللہ عنہ بن ابی طالب ، زبیر رضی اللہ عنہ بن عوام اور عمر رضی اللہ عنہ بن خطاب بھی تھے۔ لیکن ابو دُجانہ سِماک بن خَرْشہ رضی اللہ عنہ نے آگے بڑھ کر عرض کی کہ یا رسول اللہ! اس کا حق کیا ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اس سے دشمن کے چہرے کو مارو یہاں تک کہ یہ ٹیڑھی ہوجائے۔ انہوں نے کہا : یارسول اللہ ! میں اس تلوار کو لے کر اس کا حق ادا کرنا چاہتا ہوں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تلوار انہیں دے دی۔ ابو دجانہ رضی اللہ عنہ بڑے جانباز تھے۔ لڑائی کے وقت اکڑ کر چلتے تھے۔ ان کے پاس ایک سُرخ پٹی تھی۔ جب اُسے باندھ لیتے تو لو گ سمجھ جاتے کہ وہ اب موت تک لڑتے رہیں گے۔ چنانچہ جب انہوں نے تلوار لی تو سر پر پٹی بھی باندھ لی اور فریقین کی صفوں کے درمیان اکڑ کر چلنے لگے۔ یہی موقع تھا جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ یہ چال اللہ کو ناپسند ہے لیکن اس جیسے موقع پر نہیں۔ مکی لشکر کی تنظیم: مشرکین نے بھی صف بندی ہی کے اصول پر اپنے لشکر کو مرتب اور منظم کیا تھا۔ ان کا سپہ سالار ابو سفیان تھا۔ جس نے قلب لشکر
Flag Counter