Maktaba Wahhabi

1205 - 644
فتح مکہ کے بعد کے سَرایَا اور عُمّال کی روانگی اس طویل اور کامیاب سفر سے واپسی کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مدینہ میں قدرے طویل قیام فرمایا۔ اس دوران آپ وفود کا استقبال فرماتے رہے۔ حکومت کے عُمّال بھیجتے رہے۔ داعیان ِ دین کو روانہ فرماتے رہے اور جنہیں اللہ کے دین میں داخلے اور عرب کے اندر برپا امر واقعہ کے سامنے سپر اندازی سے انکا ر واستکبار تھا ، انہیں سرنگوں فرماتے رہے۔ ان امور کا مختصر ساخاکہ پیش خدمت ہے۔ تحصیلدارانِ زکوٰۃ : گزشتہ مباحث سے معلوم ہوچکا ہے کہ فتح مکہ کے بعد رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ۸ ھ کے اواخر میں تشریف لائے تھے۔ ۹ھ کا ہلالِ محرم طلوع ہوتے ہی آپ نے قبائل کے پاس صدقات کی وصولی کے لیے عمال روانہ فرمائے۔ جن کی فہرست یہ ہے : عُمّال کے نام وہ قبیلہ جس سے زکوٰۃ وصول کرنی تھی 1۔ عُیینہ بن حصن بنو تمیم 2۔ یزید بن الحصین اسلم اور غفار 3۔ عباد بن بشیر اشہلی سلیم اور مُزینہ 4۔ رافع بن مکیث جُہَینہ 5۔ عُمرو بن العاص بنو فزارہ 6۔ ضحاک بن سفیان بنو کلاب 7۔ بشیر بن سفیان بنو کعب 8۔ ابن اللُتبِیَّہ ازدی بنو ذبیان 9۔ مہاجر بن ابی امیہ شہر صنعاء (ان کی موجودگی میں ان کے خلاف اسود عنسی نے صنعاء میں خروج کیا تھا) 10۔ زیاد بن لبید علاقہ حضرموت 11۔ عدی بن حاتم طی ٔ اور بنو اسد 12۔ مالک بن نُوَیرہ بنو حنظلہ
Flag Counter