Maktaba Wahhabi

283 - 589
مخفی اور پوشیدہ ہے۔ وہ شرک یہ ہے کہ تم کہو: اے فلاں ! اللہ کی اور تمھاری حیات اور میری حیات کی قسم! اور یہ بھی شرک ہے کہ تم کہو: اگر یہ کتا نہ ہوتا تو ہمارے گھر میں چور گھس جاتے، اور یہ بھی شرک ہے کہ تم کہو: اگر گھر میں بطخ نہ ہوتی تو چور آ جاتے، اور آدمی کا اپنے ساتھی کو یہ کہنا بھی شرک ہے: جو اللہ چاہے اور جو تو چاہے، اور کسی شخص کا یہ کہنا بھی شرک ہے: اگر اللہ اور فلاں نہ ہوتا [تو یوں اور یوں ہو جاتا] یہ سب شرک ہی کی صورتیں ہیں ] اکثر لوگوں پر ایسی اشیا مخفی ہوتی ہیں ، صرف وہی شخص ان پر مطلع ہوتا ہے جس نے کتابِ عزیز میں کامل تدبر کیا ہو اور آیات بینات اور سنتِ مطہرہ میں گہری نظر و فکر کی ہو۔ ہم نے دیکھا ہے کہ بعض لوگ علم و فہم میں وافر حصہ رکھتے ہیں ، اس کے باوجود شرک کی کسی نوع میں گرفتار ہو جاتے ہیں ، حالانکہ اس نوع اور قسم کے شرک ہونے پر نصِ نبوی موجود ہوتی ہے، لیکن یہ اس کے مرتکب ہو جاتے ہیں ، اس کا سبب یا تو یہ ہے کہ علم ہو جانے کے بعد وہ کسی نہ کسی وجہ سے اس شرک کے متعلق غفلت کا شکار ہو گئے ہیں یا وہ بہت سی معلومات رکھنے کے باوجود شرک کی اس قسم سے بالکل جاہل اور نا واقف ہیں ۔ ذیل میں اس نوع کی بعض شرکیہ اقسام کا بیان کیا جاتا ہے۔ ٭٭٭
Flag Counter