Maktaba Wahhabi

406 - 589
فعل کی نقل کرتا ہے اور حقیقت میں تیرے فعل کی مخالفت کرتا ہے، وہ یہ اعتقاد رکھتا ہے کہ تو جو قصد و ارادہ کر کے اس قبر کے پاس گیا ہے، یہ کسی امر سے خالی نہیں ہے اور ابلیس لعین تیرے اس پیرو اور تیری چال چلنے والے مسکین غریب کو غنیمت جان کر درجہ بدرجہ اتار کر اسے اپنی مراد تک پہنچا دیتا ہے۔ اللہ اس بندے پر رحم کرے جو تقلید کے فتنوں سے بھاگ کر حمید مجید کی خالص عبادت کرتا ہے۔ بہر حال اس تقسیم سے مجموعی طور پر یہ بات ظاہر ہو گئی کہ جو شخص دعا کا قصد و ارادہ لے کر کسی قبر کے پاس جاتا ہے، وہ تین حال سے خالی نہیں ہے: 1۔اگر تو خالی زیارت کے لیے ہے اور اسے دعا کرنی ہے اور اس دعا سے کسی اور دھوکے میں گرفتار نہ ہو تو یہ جائز ہے۔ 2۔اگر صرف دعا کے قصد سے گیا ہے یا دعا و زیارت دونوں کے لیے اور اس کا اعتقاد وہی ہے جو اوپر گزر چکا تو وہ شرک میں گرفتار ہونے کے خطرے میں ہے، پھر عاصی ہونے کا وہاں کیا ذکر ہے۔ 3۔اگر میت کے حق میں ا س کا اعتقاد صفت مذکورہ پر نہیں ہے تو وہ عاصی اور گناہ گار ہے اور یہ اس کی کم ترین حالت ہے۔ خاتمہ ترجمہ: اس جگہ امام شوکانی رحمہ اللہ کا رسالہ ’’الدر النضید في إخلاص التوحید‘‘ ختم ہو گیا۔ اس رسالے میں کسی جگہ ان کے رسالے پر کچھ زیادتی اور اضافہ بھی ہو گیا ہے۔ ٭٭٭
Flag Counter