Maktaba Wahhabi

222 - 589
سنہ تالیف: اس کتاب کا سنہ تالیف ۱۳۰۵ھ ہے، جیسا کہ کتاب کے آخر میں نواب صاحب نے تحریر کیا ہے کہ آج ۱۸ شوال ۱۳۰۵ھ بروز سوموار دو روز میں یہ مقالہ تمام ہوا۔ اتنے اہم موضوع پر کسی تالیف کا دو روز میں مکمل کرنا، یہ نواب والا جاہ کے استحضار علمی کی واضح دلیل اور ان کے قلم کی جولانی کا کرشمہ ہے۔ دور حاضر میں عقیدۂ توحید پر اس جیسی مفید کتاب کو جدید طباعت کے ساتھ منصہ شہود پر لانا وقت کی شدید ضرورت ہے۔ اس لیے میں نے اس کتاب کو، جس کی طباعت پر تقریباً سوا صدی سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے، تصحیح وتعلیق اور تخریج کے لیے منتخب کیا اور اسے اشاعت و توزیع کے لیے مکتبۃ الفہیم مؤ کے ذمے داران کے سپرد کیا، جنھوں نے کتاب وسنت کی نشر واشاعت کے جذبہ صادقہ سے سرشار ہو کر اپنے ذوق سلیم کے مطابق اس کی طباعت کی ذمہ داری بہ رضا ورغبت قبول کی۔ اللہ تعالیٰ انھیں جزاے خیر عطا فرمائے اور احیاء التراث الاسلامی کویت کے جذبہ صادقہ کو اسلام اور مسلمانوں کی خدمت کے لیے ہمیشہ زندہ رکھے اور اس کتاب کو قبولِ عام عطا فرمائے۔ (آمین) وصلی اللّٰه علی نبیہ محمد وآلہ وأصحابہ، ومن تبعہم بإحسان إلی یوم الدین، والحمد للّٰه رب العٰلمین۔ ضیاء الحسن محمد سلفی استاذ جامعہ عالیہ عربیہ، مئو ٭٭٭
Flag Counter