Maktaba Wahhabi

223 - 589
بسم اللّٰه الرحمٰن الرحيم مقدمہ مولف الحمد للّٰہ الذي نزّل الفرقان علیٰ عبدہ لیکون للعالمین نذیراً، وأشھد أن لا إلٰہ إلاّ اللّٰه وحدہ لا شریک لہ، وکان ربّک علیٰ کلّ شییٔ قدیراً، والصلاۃ والسلام علی خیر خلقہ محمد، وعلیٰ آلہ وصحبہ الّذین جاھدوا في اللّٰه جھاداً کبیراً۔ أما بعد: جب تمام جہان عبادتِ اصنام و اوثان پر جُھک پڑا، ملتِ خلیل علیہ السلام پُرانی پڑ گئی اور لوگ ایسے لوگوں کو پوجنے لگے جو نفع و ضرر کے مالک ہیں نہ موت وحیات کے وارث تو اللہ تعالیٰ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم کو شرعِ قویم اور منہاجِ مستقیم دے کر مبعوث کیا۔ انھوں نے بار گرانِ رسالت کو اٹھایا تو ظلماتِ جہالت اور رسومِ اہلِ ضلالت کو مٹایا، قواعدِ توحید کی بنیاد مضبوط کی، کفر کی جڑ کاٹی، دین الٰہی کا بول بالا کر دیا اور شرک وکفر کی تاریکی میں نورِ اسلام سے اُجالا کر دیا۔ آپ صلی اللہ علیہ و سلم آیات واضحات اور معجزات باہرات لائے جن میں سب سے بڑا معجزہ قرآن عظیم ہے، جو تا قیامِ ساعت باقی رہے گا۔ اللہ تعالیٰ نے اس کتاب اور حدیث مستطاب سے دینِ امت کو کامل فرمایا: ﴿ اَلْیَوْمَ اَکْمَلْتُ لَکُمْ دِیْنَکُمْ وَ اَتْمَمْتُ عَلَیْکُمْ نِعْمَتِیْ وَ رَضِیْتُ لَکُمُ الْاِسْلَامَ دِیْنًا﴾ [المائدۃ: ۳] [آج میں نے تمھارے لیے تمھارے دین کو مکمل کر دیا اور تم پر اپنا انعام بھر پور کر دیا اور تمھارے لیے اسلام کے دین ہونے پر رضا مند ہو گیا] یہ وہ کتاب ہے جس سے باطل پرستوں کی حجتیں پست ہو گئیں ، موحدین کے چہرے چمکنے لگے، شیاطین کے کلیجے جل بھن گئے اور اہلِ بدعت کی ہمّتیں ٹوٹ گئیں ۔ پھر جب اللہ نے اپنے رسول کو اپنے پاس بلا لیا اور دنیا سے اٹھا لیا تو اُن کے خلفا نے اشاعتِ توحید خالص اور قمعِ شرک میں کوشش کا
Flag Counter