Maktaba Wahhabi

348 - 589
ہونے کے مشابہ ہے، اگرچہ اس میں یہ مقصود نہ ہو۔ اس کے علاوہ ان تمام الفاظ کا یہی حکم ہے، جن الفاظ میں اس قسم کی گفتگو ہو، جیسے کسی کو خداوند یا غریب پرور یا ولیِ نعمت یا مالک کہنا اور اپنی نسبت بندگی، عبودیت اور پر ستدگی کا لفظ بولنا، کیوں کہ یہ شرک کی ایک قسم ہے۔ تصویر سازی کی ممانعت اور مصور کے لیے وعید: سیدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی حدیث قدسی میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا: ’’اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اس شخص سے بڑا ظالم کون ہے جو میری مخلوق کی طرح پیدا کرنے چلا ہے، وہ ایک ذرہ یا گندم یا جو کا ایک دانہ پیدا کر کے تو دکھائے!‘‘ (رواہ الشیخان) [1] اس حدیث سے معلوم ہوا کہ تصویر بنانا ایک طرح کا شرک ہے۔ ایک دوسری روایت میں سیدہ عائشہr سے یہ الفاظ مرفوعاً مروی ہیں : ’’قیامت کے دن سب سے زیادہ سخت عذاب ان لوگوں کو ہو گا جو اللہ کی مخلوق کی طرح بناتے ہیں ۔‘‘ (رواہ الشیخان) [2] سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما سے مروی ہے کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا: ’’ہر مصور آگ میں ہو گا، اس کی بنائی ہوئی ہر تصویر کے عوض ایک نفس بنایا جائے گا جس کے ساتھ اسے جہنم میں عذاب دیا جائے گا۔‘‘ (رواہ الشیخان) [3] ایک دوسری روایت میں ان سے یہ الفاظ مروی ہیں : ’’جس نے دنیا میں کوئی تصویر بنائی، اسے [قیامت کے دن] اس میں روح پھونکنے کی تکلیف دی جائے گی اور وہ پھونک نہ سکے گا۔‘‘ (رواہ الشیخان) [4] ابو الہیاج رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے مجھے مخاطب ہو کر فرمایا: ’’کیا میں تجھے اس کام پر روانہ نہ کروں جس کام پر رسول اللہ صلی اللہ علیہ و سلم نے مجھے روانہ کیا تھا؟ (اور فرمایا) ہر تصویر کو مٹا دے اور ہر (ایک بالشت سے) اونچی قبر کو (زمین کے) برابر کر دے۔‘‘ (رواہ مسلم) [5]
Flag Counter