Maktaba Wahhabi

477 - 589
کو زندہ کرتا ہے! مہاجرین میں سے ایک مردِ صالح نے یہ منظر دیکھا اور دوسرے دن وہ اپنی تلوار ساتھ لے کر آیا، عین اس وقت جب وہ جادو گر کرتب دکھا رہا تھا، اس شخص نے تلوار کا ایسا وار کیا کہ اس کا سر اڑا دیا اور کہا: اگر یہ سچا ہے تو اب اپنے آپ کو زندہ کر لے۔ ولید نے اسے گرفتار کر لیا۔ انتھیٰ۔[1] اس سے بھی عجیب تر وہ قصہ ہے جسے حافظ ابو بکر نے اپنی سند سے ذکر کیا ہے کہ ایک عورت نے بابل میں ہاروت و ماروت سے جادو سیکھا تھا۔ اس نے گندم کے کچھ دانے لے کر زمین پر بکھیر دیے اور کہا اُگ جاؤ، وہ دانے اُگ آئے۔ اس نے کہا خوشہ بن جاؤ، وہ خوشہ بن گئے۔ کہا سوکھ جاؤ، وہ سوکھ گئے، کہا آٹا بن جاؤ وہ آٹا بن گئے۔ کہا روٹی بن جاؤ، ان کی روٹی پک گئی۔ غرض یہ کہ وہ جادو گرنی عورت جیسا چاہتی تھی، ویسا ہی ہو جاتا تھا۔[2] الحاصل شیطانی احوال کا احاطہ نہیں کیا جا سکتا اور جو کچھ دجال دکھائے گا سمجھنے کے لیے تو یہی کافی ہے۔ حق وباطل کا معیار کتاب و سنت کا اتباع اور ان کی مخالفت ہے۔ والحمد للّٰہ أوّلاً و آخراً۔ خاتمہ: آج بروز سوموار ساتویں شوال ۱۳۰۵ھ کو سید محمد بن اسماعیل امیر یمنی رحمہ اللہ کی لکھی ہوئی کتاب ’’تطھیر الاعتقاد من أدران الإلحاد‘‘ کا ترجمہ ایک دن میں تمام ہوا۔ والحمد للّٰہ الذي بنعمتہ تتم الصالحات۔ ٭٭٭
Flag Counter