Maktaba Wahhabi

405 - 589
تیرا مملوک ہے۔ اگر تو نے اس کے بعد اپنے نفس کا تدارک کر لیا تو خیر ورنہ وہ تجھ پر قابض ہو کر تصرف کرے گا اور تیری ساری خواہشات سے کھلواڑ کرے گا۔ وہ خناس جو لوگوں کے سینوں میں وسواس ڈالا کرتا ہے، وہ تجھے بھی وسوسے ڈالتا رہے گا۔ اگر تو کہے گا کہ میں نے اپنے نفس کی طرف رجوع کیا اور اس کی جستجو کی، مگر ان باتوں میں سے کوئی بات بھی نہ پائی، بلکہ اس کدورت اور گندگی سے اسے صاف پایا، تو تیرے اس دعوے کے ہمراہ اس خیال کے سوا کوئی اور امر تجھے اس فعل پر ابھارنے والا معلوم نہیں ہوتا کہ تو نے لوگوں کو کچھ کرتے اور کہتے سنا تو تو بھی وہی کچھ کرنے اور کہنے لگا، چنانچہ تیری توحید کی بندشوں میں سے یہ پہلی بندش اور رکاوٹ ہے اور تیری تقلید کی مصیبتوں میں سے یہ پہلی مصیبت ہے، اب تو توبہ کر لے اور رجوع کر لے، تجھے اجر وثواب ملے گا، مزید پیش قدمی نہ کر، ورنہ تو برباد ہو گا، کیونکہ وہ تقلید جس نے تجھے اس بے کار اور غلط روش پر آمادہ کیا، یہ تجھے اس طرح کے اور کاموں پر بھی آمادہ کرے گی۔ پہلے تو شرک کے دروازے پر کھڑا ہو گا، پھر اس کے اندر جائے گا، پھر وہاں رہنے بسنے لگے گا اور ان سب حرکات وسکنات میں تیرا قول یہی ہو گا: میں نے لوگوں کو کچھ کہتے ہوئے سنا تو میں نے بھی وہی کچھ کہا اور میں نے انھیں جو کچھ کرتے ہوئے دیکھا تو میں نے بھی وہی کچھ کیا۔ قبر کے پاس دعا کے ارادے سے جانے والے کے احوال: اگر تو یہ بات کہے کہ میں اپنے علم و عمل میں بصیرت پر ہوں اور ان لوگوں میں سے نہیں ہوں جو پہلے شخص کی مانند اپنے نفس کی خواہشات کے مطیع و منقاد ہوتے ہیں ، اور نہ میں ان میں سے ہوں جو نفس کو مجبور کر کے دوسرے شخص کی طرح لوگوں کی تقلید کرتے ہیں ۔ اگر تو اس بات کا دعوے دار ہے کہ تو صاف ستھرے قلب و ضمیر کا مالک ہے، خالص اعتقاد رکھنے والا، قوی یقین رکھنے والا، صحیح توحید، عمدہ تمییز، کامل معرفت رکھنے والا قرآن و سنت کا عالم ہے، خواہشاتِ نفس کا تابع ہے نہ تو تقلید کے گڑھے میں گرا ہوا ہے تو پھر اللہ کے لیے ذرا مجھے بھی بتا دے کہ تو نے جو گور پرستوں کے ساتھ مشابہت اختیار کی اور صحیح و سالم دلوں اور سینوں والوں کو تو نے دھوکا دیا تو تجھے اس پر کس چیز نے آمادہ کیا؟، کیونکہ تجھے تو ہر جاہل، بے عقل اور علم و تمییز سے بے خبر دیکھتا ہے اور تیرا پیرو بن کر تجھ سا ہی کام کرتا ہے، اس پجاری کو بھلا تیری سی بصیرت اور دین میں قوت کہاں حاصل ہے۔ وہ بہ ظاہر تیرے
Flag Counter