Maktaba Wahhabi

581 - 589
دیکھا گیا ہے کہ بعض لوگوں نے توبہ کی، سالہا سال تک صالح رہے، پھر یک بار گی آخری عمر میں جوانی کا جوش آیا، شیطان نے بہلایا اور لگے زنا کرنے، شراب پینے، گانے بجانے۔ کچھ ایسے بھی دیکھنے میں آئے کہ شراب کے نشے میں جوانی ہی میں مر گئے۔ بعض کو دیکھا گیا کہ حج کے بعد زنا کرتے کرتے قبر میں جا کر سڑ گئے اور ایسے بھی ملے کہ ان کے منہ سے کلمۂ کفر نکلنے لگا۔ اللّٰهم احفظنا۔ اسی لیے یہ عقیدہ ٹھہرا کہ ایمان خوف و امید کے درمیان ہے۔ اس قدر اطمینان ہو کہ ہر قسم کے گناہ کا ارتکاب کرتا رہے نہ ایسا خائف ہو کہ عبادت سے باز رہ جائے، بلکہ عمل صالح کے باوجود حسنِ خاتمہ کی دعا کرنی چاہیے اور معاصی سے توبہ کرتے رہنا چاہیے۔ معصیت کو جائز سمجھ لینا کفر ہے: معصیت خواہ چھوٹی ہو خواہ بڑی، اسے جائز سمجھ لینا کفر ہے۔ اسے معمولی سمجھنا اور شریعت سے استہزا کرنا بھی کفر ہے۔ صغیرہ پر اصرار کرنا اور کبیرہ کا ارتکاب کرنا کبیرہ ہی ہو گا، لیکن معاصی کفر کا پیام بر ہوتے ہیں ۔ ہر گناہ کے بعد دل پر ایک سیاہ نقطہ بن جاتا ہے۔ پھر پیہم گناہ سے دل سیاہ ہو جاتا ہے اور اوندھے برتن کی طرح بن جاتا ہے۔ اس وقت خود ہوش آتا ہے نہ کسی کے کہنے سننے سے اثر ہوتا ہے۔ آخر یہ گناہ اسے جہنم کے دروازے پر پہنچا دیتے ہیں اور دوزخ میں داخل کر دیتے ہیں ۔ ہنسی، دل لگی اور مذاق میں بھی کفر کا کلمہ بکنا کفر ہے، کیونکہ اگر چہ اس کلمہ کا اعتقاد نہیں ہوتا، لیکن اس دل لگی سے دین کی توہین ہوتی ہے اور گناہ کا ہلکا سمجھنا متصور ہوتا ہے، اس لیے شریعت کی توہین کرنے والا کافر ہو گا، البتہ نقلِ کفر کفر نہ ہو گا۔ کوئی اگر یہ کہے کہ مذاق میں ہم نے کفریہ کلمہ جہالت کے سبب کہا تھا تو یہ جہل عذر نہیں ہو سکتا، کیونکہ اکثر کفار جہل ہی کے سبب کفر کرتے ہیں ۔ اب اگر مذاق کرنے والا معذور سمجھا جائے تو کفار کو بھی معذور سمجھنا چاہیے۔ صغیرہ یا کبیرہ میں جہل کا عذر کبھی مقبول ہو بھی سکتا ہے، مگر کفر و شرک میں جہل کا عذر مقبول نہیں ، البتہ سہو و نسیان اور سبقت لسانی عذر ہے، لیکن اس صورت میں ضروری ہے کہ کلمہ طیبہ پڑھ کر توبہ کرنا چاہیے، ورنہ وہ جانے اس کا کام جانے اور اپنی عاقبت کا ذمے دار وہ خود ہو گا۔ کاہن کی غیب دانی: کاہن جو غیب کی خبر دیتا ہے، اس کو سچا جاننا کفر ہے۔ یہ مسئلہ قرآن و حدیث دونوں سے ثابت ہے۔ غیب کا علم صرف اللہ سبحانہٗ جل جلالہ کے پاس ہے۔ ارشادِ باری تعالیٰ ہے:
Flag Counter