Maktaba Wahhabi

352 - 589
﴿ یٰقَوْمِ اعْبُدُوا اللّٰہَ مَا لَکُمْ مِّنْ اِلٰہٍ غَیْرُہٗ﴾ [الأعراف: ۵۹] [اے میری قوم! اللہ کی عبادت کرو، اس کے سوا تمھارا کوئی معبود نہیں ] 2۔ ﴿ اَلَّا تَعْبُدُوْٓا اِلَّا اللّٰہَ﴾ [ھود: ۲] [یہ کہ اللہ کے سواکسی کی عبادت نہ کرو] ﴿اَنِ اعْبُدُوا اللّٰہَ وَاتَّقُوْہُ وَاَطِیْعُوْنِ﴾ [نوح: ۳] [کہ اللہ کی عبادت کرو اور اس سے ڈرو اور میرا کہنا مانو] 4۔﴿قَالُوْٓا اَجِئْتَنَا لِنَعْبُدَ اللّٰہَ وَحْدَہٗ وَ نَذَرَ مَا کَانَ یَعْبُدُ اٰبَآؤُنَا﴾ [الأعراف: ۷۰] [انھوں نے کہا کیا تو ہمارے پاس اس لیے آیا ہے کہ ہم اس اکیلے اللہ کی عبادت کریں اور انھیں چھوڑ دیں جن کی عبادت ہمارے باپ دادا کرتے تھے؟] ﴿اَنِ اعْبُدُوا اللّٰہَ مَا لَکُمْ مِّنْ اِِلٰہٍ غَیْرُہُ﴾ [المؤمنون: ۳۲] [کہ اللہ کی عبادت کرو، اس کے سوا تمھارا کوئی معبود نہیں ] 6۔﴿فَاِیَّایَ فَاعْبُدُوْنِ﴾ [العنکبوت: ۵۶] [پس تم میری ہی عبادت کرو] اخلاصِ توحید: توحیدِ خالص اس بات کا تقاضا کرتی ہے کہ نفع کے حصول اور شر سے بچاؤ کے لیے اللہ تعالیٰ سے دعا کی جائے، اسی کو پکارا جائے، اسی سے استغاثہ کیا جائے اور اسی سے امید باندھی جائے۔ یعنی بندہ اللہ کے ساتھ کسی دوسرے کو نہ پکارے، جیسے اُس کا فرمان ہے: ﴿ لَہٗ دَعْوَۃُ الْحَقِّ وَ الَّذِیْنَ یَدْعُوْنَ مِنْ دُوْنِہٖ لَا یَسْتَجِیْبُوْنَ لَھُمْ بِشَیْئٍ﴾ [الرعد: ۱۴] [برحق پکارنا صرف اسی کے لیے ہے اور جن کو وہ اس کے سوا پکارتے ہیں ، وہ ان کی دعا کچھ بھی قبول نہیں کرتے] ﴿ وَ عَلَی اللّٰہِ فَلْیَتَوَکَّلِ الْمُتَوَکِّلُوْنَ﴾ [إبراہیم: ۱۲] [اور اللہ ہی پر پس لازم ہے کہ بھروسا کرنے والے بھروسا کریں ] ﴿ وَ عَلَی اللّٰہِ فَتَوَکَّلُوْٓا اِنْ کُنْتُمْ مُّؤْمِنِیْنَ﴾ [المائدۃ: ۲۳] [اور اللہ ہی پر پس بھروسا کرو، اگر تم مومن ہو]
Flag Counter