Maktaba Wahhabi

481 - 589
بسم اللّٰه الرحمٰن الرحیم مقدمہ ملت محمدیہ ۔علی صاحبھا الصلاۃ والتحیۃ۔ کے تین رکن ہیں : ایمان، اسلام اور احسان۔ عربی، فارسی اور اردو میں عقائد کے سلسلے میں جتنی کتابیں لکھی گئی ہیں ، وہ سب ایمان کی شرح ہیں ۔ احکام، عبادات اور معاملات کے بیان میں جو کتابیں تصنیف ہوئی ہیں ، وہ سب اسلام کی شرح ہیں ۔ سلوک وتصوف کے باب میں جو کتابیں تصنیف ہوئیں ، وہ سب احسان کی شرح ہیں ۔ ان تینوں اقسام کی کتابیں اس امت میں صدرِ اسلام سے لے کر اب تک بڑی تعداد میں لکھی جا چکی ہیں ، ان میں محدثین کی کتابیں بدر جہا زیادہ ہیں ۔ بشر ہونے کے ناتے ہو سکتا ہے ان کی کتابوں میں کچھ رطب و یا بس رہ جائے، لیکن ماہرینِ قرآن و حدیث علما و محدثین سے عام طور پر غلطی نہیں ہوتی اور اگر ان سے غلطی ہو جائے تو وہ اتفاقاً ہوتی ہے، جس پر انھیں اصرار نہیں ہوتا اور اسی زمرہ صادقین کے دوسرے علما اس غلطی کو دور کر دیتے ہیں ۔ اس کے بر عکس زمرہ تقلید نے قرآن و سنت کو طاقِ نسیاں پر رکھ دیا اور اپنی فکر و نظر، تصنیف و تالیف کی ایک نئی بنیاد ڈالی اور راے، قیاس، ظن اور تخمین پر کلی اعتماد کیا۔ ہم طرزِ جنوں اور ہی ایجاد کریں گے اس لیے ان کی کتابیں تناقض اور غلطیوں سے بھر گئیں ۔ فقہ، عقائد، ایمان اور عمل کا کوئی بھی مسئلہ ہو، مذکورہ اساس پر اس میں اختلاف کی بھر مار ہو گئی اور امام وپیشوا کی کثرت نظر آنے لگی۔ ہر ہر مسئلے کے الگ الگ امام تیار ہو گئے اور اس کے کچھ اَتباع پیدا ہو گئے، جن کا دوسرے امام سے کوئی سروکار نہیں رہا، اس طرح امت فرقوں میں بٹ گئی۔ لیکن اللہ تعالیٰ کو اس امت کی بقا منظور ہے، اس لیے قیامت تک ایک گروہِ حق سلامت
Flag Counter