Maktaba Wahhabi

496 - 589
[جس چیز کا ارادہ کرتا ہے، وہ اسے بہت زیادہ کرتا ہے] رسول اکرم صلی اللہ علیہ و سلم ایک اعرابی کی عیادت کے لیے گئے تو فرمایا: (( لَا بَأْسَ عَلَیْکَ طَھُوْرٌ إِنْ شَائَ اللّٰہُ )) [1] [کچھ حرج نہیں ! اگر اللہ نے چاہا تو گناہوں سے پاک کرنے والا ہو گا] مشیت و ارادہ ہم معنی ہیں ۔ فرمایا: 1۔﴿ وَ لٰکِنَّ اللّٰہَ یَفْعَلُ مَا یُرِیْدُ﴾ [البقرۃ: ۲۵۳] [لیکن اللہ جو چاہتا ہے کرتا ہے] 2۔﴿ یَحْکُمُ مَا یُرِیْدُ﴾ [المائدۃ: ۱] [اللہ جو چاہتا ہے فیصلہ کرتا ہے] 3۔﴿ یُرِیْدُ اللّٰہُ لِیُبَیِّنَ لَکُمْ﴾ [النسائ: ۲۶] [اللہ چاہتا ہے کہ تمھارے لیے واضح کر دے] 4۔﴿ وَ اللّٰہُ یُرِیْدُ اَنْ یَّتُوْبَ عَلَیْکُمْ﴾ [النسائ: ۲۷] [اللہ چاہتا ہے کہ تمھاری توبہ قبول کرے] 5۔ابو سعید رضی اللہ عنہ کی روایت ہے: (( إِذَا اَرَادَ اللّٰہُ خَلْقَ شَیْئٍ لَمْ یَمْنَعْہٗ شَيْئٌ )) [2] [جب اللہ کسی چیز کی تخلیق کا ارادہ کرتا ہے تو اسے کوئی چیز روک نہیں سکتی] 6۔حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ کی روایت ہے: (( مَنْ یُّرِدِ اللّٰہُ بِہٖ خَیْراً یُّفَقِّہْہٗ فِيْ الدِّیْنِ )) [3] [اللہ جس کے ساتھ بھلائی کا ارادہ کرتا ہے، اسے دین میں فقاہت عطا کرتا ہے] سمع و بصر: ساری آوازوں کے حروف اور کلمات کو وہ سنتا ہے۔ سارے جلوہ ہائے کائنات اس کی نگاہ میں ہیں ۔ یہ دیکھنا اور سننا رب پاک کی ازلی صفت ہے۔ کوئی مسموع اور دیکھی جانے والی چیز اس پر مخفی نہیں رہ سکتی۔ کوئی چیز خواہ کتنی ہی دور کتنی بھی سخت تاریکی میں ہو اور جس قدر بھی مخفی ہو، وہ اللہ سے مخفی نہیں رہ
Flag Counter