Maktaba Wahhabi

429 - 589
بسم اللّٰه الرحمٰن الرحیم الحمد للّٰہ الذي لا یقبل توحید ربوبیتہ عن العباد، حتی یفردوہ بتوحید الإلھیۃ کل الإفراد، والصلاۃ والسلام علیٰ عبدہ و رسولہ سید ما في عالم الإیجاد، وعلی آلہ و صحبہ الکرام الأمجاد۔ أمابعد: ابتدائیہ: یہ مختصر رسالہ اللہ تعالیٰ کا شریک ٹھہرانے اور الحاد کی گندگیوں سے عقیدے کی تطہیر کے لیے تصنیف کیا گیا ہے۔ یہ رسالہ ایک مقدمے، چند فصلوں اور ایک خاتمے پر مشتمل ہے۔ مقدمہ: اس میں اصولِ خمسہ (پانچ اصول) کا بیان ہے۔ اصلِ اول: ضرورت دینیہ میں یہ بات معلوم ہے کہ قرآن مجید میں جو کچھ بیان ہوا ہے، وہ سب حق ہے باطل نہیں ہے، سچ ہے جھوٹ نہیں ہے، ہدایت ہے گمراہی نہیں ہے، علم ہے جہالت نہیں ہے اور یقین ہے شک و شبہہ نہیں ہے۔ یہ وہ اصل ہے کہ جب تک کوئی شخص اس کا اقرار نہیں کرتا، تب تک اس کا اسلام صحیح اور ایمان مکمل نہیں ہوتا۔ ایک ایسا امر ہے جس پر اجماع ہے، اس میں کسی کا اختلاف نہیں ہے۔ اصلِ دوم: آدم علیہ السلام سے لے کر خاتم الانبیا محمد مصطفی صلی اللہ علیہ و سلم تک جتنے بھی نبی اور رسول آئے، از اول تا آخر سب ہی لوگوں کو توحیدِ عبادت کی طرف دعوت دینے کے لیے آئے، چنانچہ ہر پیغمبر نے سب سے پہلے اپنی قوم کو جو بات کہی، وہ یہی تھی: ﴿ یٰقَوْمِ اعْبُدُوا اللّٰہَ مَا لَکُمْ مِّنْ اِلٰہٍ غَیْرُہٗ﴾ [الأعراف: ۵۹]
Flag Counter