Maktaba Wahhabi

623 - 614
”قیامت کے روز میں جنت کے دروازہ کے پاس آؤں گا۔‘‘ اور ’’صحیحین‘‘ میں ہے: (فِی الْجَنَّۃِ ثَمَانِیَۃُ أَبْوَابٍ)[1]’’جنت میں آٹھ دروازے ہیں۔‘‘ ان نصوص سے معلوم ہوا کہ بہ طور شعار بہشتی دروازہ کا اطلاق صرف جنّاتِ خلد پر ہوتا ہے، اس کے علاوہ کسی محترم ومکرم چیز کی طرف منسوب دروازے کو باب الجنۃ نہیں کہا جا سکتا۔ امکانی حد تک اگر اس کا جواز ہوتا تو سلف صالحین اور صحابہ رضی اللہ عنھم کے زمانے یعنی قرونِ مفضلۃ اس کے زیادہ حق دار تھے۔ اسلامی تاریخ میں ایسی کوئی مثال نہیں ملتی جس سے ’’بہشتی دروازے‘‘ کے جواز کا پہلو مترشح ہو۔ لہٰذا اس کا ڈھا دینا ضروری ہے تاکہ افراد امت کو شرک کی نجاست سے بچایا جا سکے، جس طرح حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے بیعت الرضوان کی طرف منسوب درخت کو کٹوا دیا تھا جب کہ عامۃ الناس اسے متبرک سمجھ کر اس کی زیارت کا قصد کرنے لگے تھے، ملاحظہ ہو فتح الباری :7/ 448۔ اسی طرح ’’مسند احمد‘‘(5/ 218) اور ’’سنن النسائی کبریٰ‘‘( حدیث نمبر: 1158) میں مذکور ہے کہ حنین سے واپسی پر ایک بہت بڑی بیری کے قریب سے گزرتے ہوئے بعض صحابہ رضوان اللہ عنھم اجمعین نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم سے درخواست کی کہ ہمارے لیے بھی ’’ذاتِ اَنواط‘‘ مقرر کر دیں جیسے کفار کے لیے ہے۔ تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’تم نے وہی بات کہی جو موسیٰ علیہ السلام سے ان کی قوم نے کہی: ( اِجْعَلْ لَّنَا اِلـٰہًا کَمَا لَہُمْ آلِہَۃٌ قَالَ اِنَّکُمْ قَوْمٌ تَجْہَلُوْنَ) ”کہ ہمارے لیے بھی ایک الٰہ بنا دیجیے جس طرح ان کے الٰہ ہیں۔ فرمایا تم بہت جاہل لوگ ہو۔‘‘ 2۔ یاد رہے کہ اس دروازے کے متعلق بہشتی دروازہ ہونے کا اعتقاد رکھنا شرکیات وکفریات میں داخل ہے۔ کیوں کہ یہ ایسی بات ہے جس کا علم نصوصِ شریعت کی راہنمائی کے بغیر حاصل نہیں ہو سکتا، جب کہ یہاں سرے سے کوئی نص اور دلیل موجود نہیں۔ لہٰذا عزم بالجزم کے ساتھ اس کو بہشتی دروازہ قرار دینا امورِ دین میں مداخلت ہے جس کی سزا انتہائی خطرناک ہے۔ ایسے اعتقاد سے فی الفور تائب ہونا ضروری ہے، ورنہ ڈر ہے کہ کہیں جہنم کا ایندھن نہ بن جائیں۔ اللہ تعالیٰ کتاب وسنت کی روشنی میں صحیح عقائد کی توفیق عطا فرمائے تاکہ حقیقی جنت میں داخلہ ہمارا مقدر ہو، آمین۔ مسلم اور مومن میں کیا فرق ہے؟ سوال۔ مسلم اور مومن میں کیا فرق ہے؟ (آپ کا شاگرد ۔ آصف احسان ملک۔ گل بہار کالونی فیصل آباد)(4اکتوبر 1996ء) جواب۔ ایمان اور اسلام دونوں مترادف ہیں۔ انفرادی صورت میں ہر ایک کا دوسرے پر اطلاق ہوتا ہے لیکن جب
Flag Counter