Maktaba Wahhabi

246 - 614
جواب۔ روزہ عرفہ کے دن ہی رکھنا چاہیے جب سعودیہ میں یومِ عرفہ(یومِ حج) ہو، کیونکہ ساری اہمیت اُس دن کی ہے، تاریخ کی نہیں۔ ایک فتوے کے متعلق استفسار سوال۔’’الاعتصام‘‘ کی جلد نمبر 53کے شمارہ نمبر 7(23 فروری تا یکم مارچ 2001ء) کے ص:11 پر قربانی کے ضروری مسائل : سوال ہے کہ عرفہ کا روزہ کس دن رکھنا چاہیے؟ تو آپ نے سعودیہ کے یوم حج کو معتبر قرار دیا ہے۔ اس پر گزارش ہے کہ:یہ بات تب ممکن ہے کہ پوری امت مسلمہ کی رؤیت ہلال ایک ہی ہو۔ عام حالات میں ہمارا یکم رمضان المبارک ہمارا یوم النحر( عید قربان) رمضان المبارک کی طاق راتیں(شب قدر) آخری عشرہ( اعتکاف) عید الفطر، عید الاضحی طرح کی تمام تر عبادات جو تاریخ(مہینہ و دن) یا وقت کے اعتبار سے مقرر ہیں ہر صورت سعودیہ سے مختلف ہیں تو اس میں کیا حرج ہے ؟ کیا ان میں مطابقت ضروری نہیں ہے ؟ یوم عرفہ میں مطابقت کیونکر ضروری ہے ؟ اگر ضروری ہے تو دوسری عبادات میں مطابقت کو مقدم کیوں نہیں سمجھا جاتا؟ ( حافظ محمد اسحاق۔ خانقاہ ڈوگراں ، شیخوپورہ) (28 ستمبر 2001ء) جواب۔ اصل بات یہ ہے کہ یوم عرفہ کے روزے کا تعلق وقت اور جگہ دونوں سے ہے۔ اس بناء پر اعتبار ان اوقات کا ہو گا جن میں حاجی عرفات میں وقوف کرتا ہے۔ اگرچہ حاجی کے لیے روزہ رکھنا غیر درست ہے ا ور جہاں تک سوال میں ذکر کردہ دیگر عبادات و معاملات کا تعلق ہے سو یہ صرف زمانے کے متعلق ہیں۔ لیل و نہار کی گردش سے ان کے اوقات بدلتے رہتے ہیں، مثلاً سورج کھڑا ہو تو کوئی نہیں کہتا مغرب کا وقت ہو گیا لیکن جس مقام پر بالفعل غروب ہو چکا ہے وہاں نماز کی ادائیگی ضروری ہے۔ اس طرح کبھی کسی نے یہ نہیں کہا سعودی عرب میں حج گزشتہ روز ہو چکا مگر ہمارا حج کل ہے کیونکہ ہمارے ہاں ذوالحجہ کی نو تاریخ کل ہے سب یہی کہیں گے حج ہماری آٹھویں اور سعودیہ کی نویں تاریخ کو ہوچکا ہے۔ لہٰذا اعتبار سعودیہ کی نو تاریخ کا ہوا کیونکہ یہ واقعہ کے مطابق ہے جب کہ ہماری نویں تاریخ حقائق کے منافی ہے۔ اس سے معلوم ہوا کہ دیگر امور کو حج پر قیاس کرنا قیاس مع الفارق ہے۔ سحری و افطاری سے متعلق مسائل روزہ کی نیت کے الفاظ اور افطاری کی مشارٌ الیہ دعائیں ثابت ہیں یا نہیں؟ سوال۔ روزہ رکھنے کی نیت دعا (وَ بِصَوْمِ غَدٍ نَوَیْتُ مِنْ شَھْرِ رَمَضَانَ ) اور اسی طرح روزہ افطار کرتے وقت پڑھی جانے والی معروف دعا۔ (اَللّٰہُمَّ لَکَ صُمْتُ وَ بِکَ آمَنْتُ وَ عَلَیْکَ تَوَکَّلْتُ وَ عَلٰی رِزْقِکَ
Flag Counter