Maktaba Wahhabi

656 - 614
حافظ ثناء اللہ مدنی حفظہ اللہ کی ذاتی زندگی کے متعلقہ سوالات سعودی عرب سے مبعوث ہونے کا مطلب کیا ہے؟ سوال۔ رسائل و جرائد میں بعض علماء کے نام کے بعد سعودی مبعوث لکھا ہوتا ہے۔ اس سے کیا مراد ہے؟ کیا آپ بھی سعودی مبعوث ہیں؟(محمد صدیق تلیاں۔سمندر کٹھ ضلع ایبٹ آباد) (21 اگست 1998ء) جواب۔اس کامفہوم یہ ہے کہ سعودی حکومت کی طرف سے ملازم ہیں۔ میرا شمار بھی ان میں سے ہے۔ اس وقت عالم اسلام کے سب سے عظیم عالم دین کون ہیں؟ سوال۔ آپ کے نزدیک اس وقت عالم اسلام کے سب سے عظیم عالمِ دین کون ہیں؟ جب کہ بہت سے اہل علم کے نزدیک علامہ محمد ناصر الدین البانی دمشقی ہیں۔(محمد صدیق تلیاں۔سمندر کٹھ ضلع ایبٹ آباد) (21 اگست 1998ء) جواب۔ ذخیرۂ حدیث کی تحقیق میں علامہ البانی کا کوئی ثانی نظر نہیں آتا اور فقاہت حدیث میں سماحۃ الشیخ ابن باز کا ہمسر ملنا مشکل امر ہے۔ مَتَّعْنَا اللّٰہُ بِطُوْلِ حَیَاتِہِمَا۔میں نے مختلف مجالس میں مشاہدہ کیا۔ شیخ ابن باز، علامہ البانی کے بے حد قدردان ہیں۔ ایک دفعہ طائف میں ان کی آمد پر بہت زیادہ مسرت کا اظہار فرمایا۔ شیخ کی عادت ہے کہ علامہ موصوف کی آمد پر جملہ مشاغل چھوڑ کر صرف دینی مسائل میں مصروف رہتے ہیں۔ اس کے باوجود کہ وہ کثیر المشاغل ہیں۔ جزاہم اللہ عنا خیر الجزا ء و تقبل مساعیھم ”الاعتصام‘‘ کی اشاعت میں آپ کے کالم ’’احکام و مسائل‘‘ میں تعطل کی کیا وجہ ہے ؟ سوال۔ ’’الاعتصام‘‘ کی اشاعت میں آپ کے کالم ’’احکام و مسائل‘‘ میں تعطل کیوں واقع ہوتا ہے؟ جواب۔ معزز قارئین ہفت روزہ ’’الاعتصام‘‘ لاہور، ہم شدت سے محسوس کرتے ہیں کہ بعض دفعہ اشاعت فتویٰ میں تعطل کی وجہ سے آپ کے ساتھ رابطہ میں انقطاع پیدا ہوجاتا ہے، اس کی بنیادی وجہ بیرونی دورے ہیں۔ بالخصوص دولت کویت میں وزارت شؤن اسلامیہ کی نگرانی میں ایک عرصہ سے حدیث کی مشہور سات کتابوں کا سماع شروع ہے۔ مختلف ممالک اسلامیہ اور فرانس وغیرہ سے سینکڑوں خواتین وحضرات اس میں شرکت کی سعادت حاصل کرتے ہیں۔ اس سے قبل صحیح بخاری، صحیح مسلم، جامع ترمذی کا سماع بتوفیق اللہ تعالیٰ مکمل ہوچکا ہے۔ آئندہ فروری کے اواخر میں ’’سنن ابی داؤد‘‘ اور ’’سنن ابن ماجہ‘‘ کے سماع کا پروگرام ہے۔ (ان شاء اللہ) دراصل مروّجہ انداز تدریس کا مقصود محدثین کرام کے طریقہ تحدیث کو زندہ کرکے ’’اجازۃ الروایات ‘‘کا حصول ہے جو سلسلہ واسطہ در واسطہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچتا ہے۔ اللہ رب العزت نے اس عظیم نعمت سے بالخصوص پاک وہند کے بہت سارے علماء کو نوازا ہے جن کے اصل حضرت
Flag Counter