Maktaba Wahhabi

582 - 614
ہیں کہ جب جادو کفر ہے تو فرشتوں پر کس طرح اتارا جا سکتا ہے۔ اور وہ لوگوں کو کس طرح سکھا سکتے ہیں۔ اس اشکال کا جواب یہ ہے کہ اللہ جس چیز کے ساتھ چاہے ، بندوں کی آزمائش کرے۔ اسی لیے وہ پہلے کہہ دیتے کہ یہ کفر ہے تاکہ کوئی شخص دھوکے میں نہ رہے۔ جب کوئی باز نہ آتا تو اس کو سکھا دیتے۔ اور نظم ِ قرآن کے لحاظ سے مَا اُنْزِلَ کے مَا کو نفی کے لیے بنانا صحیح نہیں کیوں کہ اس سے نظم ِ قرآن میں کئی کمزوریاں پیدا ہوتی ہیں۔ بِبَابِلَ کا تعلق اگر بِمَا اُنْزِلَ سے ہو تو پھر ہاروت ماروت کو شیاطین سے بدل بنانا صحیح نہیں کیونکہ شیاطین صیغہ جمع ہے ۔ جب کہ ہاروت ماروت تثنیہ ہے نیز مَلَکَیْنِ سے بدل نہ بنانا تو اس سے یہ سمجھا جاتا ہے کہ جادو مَلَکَیْنِ پر اتارا گیا ہے لیکن بابل میں نہیں بلکہ کسی اور جگہ۔ اور اگر بِبَابِلَ کا تعلق وَاتَّبَعُوْا مَا تَتْلُوْا الشَّیَاطِیْنَ سے ہو تو وہ بہت دور ہے۔ درمیان میں اور کلام آگیا اس سے عبارت میں خلل پیدا ہوتا ہے۔ 2۔ ہاروت ماروت ظاہر نظم کے لحاظ سے مَلَکَیْنِ سے بدل ہے۔ کیونکہ مَلکَیْنِ تثنیہ ہے اور ہاروت ماروت بھی دو ہیں۔ نیز ہاروت اور ماروت میں قرب بھی ہے۔ ہاروت ماروت کو شیاطین سے بدل بنانا ظاہر نظم کے بالکل خلاف ہے۔ کَمَا تَقَدَّمَ 3۔ اگر ہاروت و مارت شیطان ہوں تو پھر ان کا تبلیغ کرنا کہ ہم آزمائش میں ہیں، تو کفر نہ کر۔ یہ صحیح نہیں کیونکہ نیکی کی تبلیغ کی توقع شیاطین سے نہیں ہو سکتی۔ پس صحیح معنی وہی ہے جو پہلے بیان ہو چکا کہ اُنْزِلَ کا تعلق مَا تَتْلُوْا سے ہے اور معنی یوں ہے کہ تابعداری کی انھوں نے اس چیز کی جو وہ پڑھتے تھے۔ شیاطین سلیمانuکے عہد میں اور اس چیز کی جو اتاری گئی دو فرشتوں ہاروت و ماروت پر بابل میں۔ اصحابِ کہف کتنے تھے اور ان کے نام کیا ہیں؟ سوال۔ اصحابِ کہف کتنے تھے اور ان کے نام کیا ہیں۔ تفصیل سے بتائیں؟ (شاہد اقبال شیر نگری متعلّم جامعہ کمالیہ راجووال)(19 فروری 1999ء) جواب۔ ظاہر یہ ہے کہ اصحابِ کہف سات تھے آٹھواں ان کا کتا تھا۔ کیونکہ قرآنی آیت میں اختتامی عدد یہی ہے۔ اصحابِ کہف کے ناموں کے بارے میں کوئی صحیح نص موجود نہیں۔تاہم بعض مفسرین نے جو نام ذکر کیے ہیں ملاحظہ فرمائیں: مکسلینا، تملیخا، مرطوس، نینوس، ساربونس، ذونواس ، فلیستطینونس۔ [1] کیا اصحابِ کہف کا کتا بھی جنت میں جائے گا؟ سوال۔ کچھ لوگوں کو کہتے سنا گیا ہے کہ اصحابِ کہف کا کتا بھی جنت میں جائے گا۔ کیا یہ درست ہے؟ (سائل)
Flag Counter