Maktaba Wahhabi

583 - 614
جواب۔ یہ بات بلا اصل اور بے بنیاد ہے کہ اصحاب کہف کا کتا جنت میں جائے گا۔ کتاب و سنت میں اس کاکوئی استناد نہیں۔ البتہ رطب ویابس کے جامع مفسرین نے اس واقعہ کو ذکر کیا ہے۔ ملاحظہ ہو: تفسیر خازن (3/302) وغیرہ۔ ”سورۃ صٓ‘‘ کے سجدے کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے؟ سوال۔ سورۃ ص کے سجدے کے بارے میں آپ کا کیا خیال ہے اور سجدہ تلاوت کا طریقہ کیا ہے ؟اور سجدہ تلاوت کی دعا صحیح حدیث سے کونسی ملتی ہے؟ (شاہد اقبال شیر نگری متعلم جامعہ کمالیہ راجووال) (19 فروری1999ء) جواب۔ سورہ ص میں سجدہ ہونا چاہیے ۔ ”مرعاۃ المفاتیح‘‘ میں ہے: (فَالْحَقُّ عِنْدِیْ اَنْ یَسْجُدَ فِی اتِّبَاعِ لِلنَّبِیِّ صلی اللّٰهَ علیہ وسلم فِی الصَّلٰوۃ وَ خَارِجِ الصَّلٰوۃِ لِاِطْلَاقِ الْأَحَادِیْثِ )(2/46) بہتر ہے کہ سجدہ تلاوت کھڑے ہو کر کیا جائے خرّ راکعا کا تقاضا یہی ہے ۔خرّوا سجدًا کی تفسیر ابن عباس رضی اللہ عنھما سے رکعاً کے ساتھ مروی ہے ۔ [1] سجدہ تلاوت کی دعا۔ ( سَجَدَ وَجْھِیَ لِلَّذِیْ خَلَقَہٗ وَ شَقَّ سَمْعَہٗ وَبَصَرَہٗ بِحَوْلِہٖ وَ قُوَّتِہٖ) [2] کیا یہ بات صحیح ہے کہ سیدنا ایوب علیہ السلام کے جسم میں کیڑے تھے؟ سوال۔ سیدنا ایوب علیہ السلام کے زخمی جسم میں کیڑوں کا جو ذکر کیا جاتا ہے کیا یہ صحیح ہے؟ (ابوعبدالوہاب، خوشاب)(12 اکتوبر 2007ء) جواب۔انبیاء علیہم الصلوٰۃ والسلام چوں کہ ساری امت کے لیے سیرت وصورت کے اعتبار سے بہترین نمونہ ہوتے ہیں۔ اس لیے ان میں نفرت دلانے والی امراض کا پایا جانا ناممکن اور محال ہے بخلاف اعراض بشریہ کے۔ لہٰذا حضرت ایوب علیہ السلام کے جسم میں کیڑے پڑ جانے والا قصہ ناقابل اعتبار ہے۔ (ملاحظہ ہو حاشیہ تفسیر سعدی: 5/ 253) یہ بات کہاں تک درست ہے ؟ ’’کہ سیدنا ایوب علیہ السلام کے جسم میں کیڑے تھے‘‘ سوال۔حضرت ایوب علیہ السلام بیمار ہوئے تو اس کی نوعیت کیا تھی؟ کیا یہ صحیح ہے کہ ان کے سارے جسم میں کیڑے پڑ گئے تھے۔ اگر کوئی کیڑا نیچے گر جاتا تو اسے اٹھا کر اپنے جسم سے چپکا لیتے کہ تیری غذا تو اللہ نے میرے جسم میں رکھی ہے
Flag Counter