Maktaba Wahhabi

146 - 614
جواب۔ قبر زمین کی سطح سے قریباً ایک بالشت بلند ہونی چاہیے۔ حضرت جابر رضی اللہ عنہ کی روایت میں اس امر کی تصریح موجود ہے۔ [1] کیا قبر پست ہونے کی وجہ سے مردے کو عذاب ہوتاہے؟ سوال۔قبر پر زیادہ مٹی (بوجہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان قبروں کو اونچا نہ کرو۔ (مفہوم) نہ ڈالی جائے۔ اور شدید بارش سے پانی کے بہاؤ میں پانی قبر کے اندر چلا جائے اور قبر بیٹھ جائے اتنی کہ مٹی زمین کے بالکل برابر یا ایک فٹ نیچے ہو جائے اور قبر پر جہاں پہلے مٹی کی سطح تھی۔ ایک غلاف سا رہ جائے تو کیا یہ مردہ کے لیے عذاب ہوگا؟(ایک سائل) (9 جنوری 1998ء) جواب۔ شریعت میں قبر کا مفہوم صرف اس گڑھے کا نہیں جس میں میت کو دفن کردیا جاتا ہے۔ بے شمار ایسے لوگ بھی ہیں جو جنگل کے درندوں کی خوراک بن جاتے ہیں۔ یا سمندری گہرائی میں مچھلیوں کی خوراک بنتے ہیں یا ان کے ذرّات ہوا میں بکھر جاتے ہیں۔ بظاہر ان کے لیے کسی قبر کا سامان نہیں لیکن درحقیقت ان کے لیے بھی حسب اعمال نعمتیں یا عذاب ہے۔ کیوں کہ شریعت میں قبر کا مفہوم ، برزخی ساری زندگی کو محیط ہے اس لیے قبر کے ظاہری تغیرات کے بارے میں مت سوچیں جمیع معاملات اللہ کے سپرد کردیں اور عاجزی و انکساری سے اس کے سامنے ہر وقت جھکے رہنے کا نام ہی عبودیت ہے جو بندہ سے مطلوب ہے۔ لہٰذا قبر کے بیٹھنے یا نہ بیٹھنے سے میت کی اصل کیفیت میں قطعاً کوئی فرق نہیں پڑتا۔ اگر کوئی نیک ہے تو ہر حالت میں اس کی نیکی اس کے ساتھ ہے۔ا ور اگر کوئی برا ہے تو اُس کی برائی بھی اس سے جدا نہیں ہوتی۔ اللہ عزوجل ہم سب کو عذابِ قبر سے محفوظ رکھے۔ آمین۔ قبر کا زمین کے برابر ہونا اور عذاب قبر؟ سوال۔ اگر قبر کسی وجہ سے زمین کے برابر ہو جاوے تو عذابِ قبر ختم ہو جاتا ہے یا نہیں؟ (سائل) (21 ستمبر 2001ء) جواب۔ بلاشبہ کتاب و سنت کی متعدد نصوص عذابِ قبر کا اثبات کرتی ہیں، جو برحق ہے۔ مثلاً امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی’’صحیح‘‘ میں (باب مَا جَائَ فِی عَذَابِ الْقَبْرِ) عنوان قائم کرکے قرآنی آیات اور احادیث سے مسئلہ ہذا پر فقیہانہ انداز میں استدلال کیا ہے۔ پھر شارح حافظ ابن حجر رحمۃ اللہ علیہ نے ان کی شرح و بسط کا خوب حق ادا کیا ہے ۔ لوگوں کے شکوک و شبہات وارد کرکے عقلی اور نقلی دلائل سے ان کا خوب محاکمہ کیا ہے جو لائق مطالعہ ہے ۔ اس کے ضمن میں وہ فرماتے ہیں: ( وَإِنَّمَا أُضِیفَ الْعَذَابُ إِلَی الْقَبْرِ لِکَوْنِ مُعْظَمِہِ یَقَعُ فِیہِ وَلِکَوْنِ الْغَالِبِ عَلَی
Flag Counter