Maktaba Wahhabi

590 - 614
واقع ہوئی اس روز چار مذاہب کے لوگوں( مسلمانوں، یہودیوں، نصرانیوں اور عیسائیوں) نے ماتم کیا۔[1]جادو وہ جو سرچڑھ کر بولے اور یہ بات حقیقت بن گئی۔۔ جو لوگ ان کے موافق ہوئے اور اہل السنہ اور ناجی گروہ بنے اور جنھوں نے ان سے بغض اور عداوت کا اظہار کیا بدبخت فرقہ باطلہ میں شامل ہو گئے۔ کیا امام مہدی کا ظہور برحق ہے؟ سوال۔ امام مہدی کا ظہور نہیں ہوگا۔ ظہورِ مہدی کا عقیدہ احمد بن حنبل جیسے شیعہ نے گھڑا ہے؟ جواب۔ امام مہدی کا ظہور برحق ہے، اس بارے میں وارد روایات صحیح ، حسن اور ضعیف کی قبیل سے ہیں۔ تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو، ہمارے شیخ عبد المحسن العباد کی کتاب عقیدۃ اہل السنۃ والاثر فی المھدی المنتظر اور النھایۃ ابن کثیر (11/ 27) امام احمد پر تشیع کا فتویٰ لگانا الزام تراشی ہے، امام موصوف اس سے بری تھے۔ کیا مولوی قابل نفرت لفظ ہے ؟ سوال۔ ہمیں مولوی نہ کہو،مولوی تو ایک قابل نفرت لفظ ہے۔ اس کااستعمال صرف اس شخص کے لیے جائز ہے جس نے قرآن کی تلاوت اور نماز کی امامت کوبطورِ پیشہ اختیار کیا ہو۔ جواب۔ لفظ مولوی کا معنی ہے ، اللہ والا۔ جس کو اس لفظ سے نفرت ہے گویا اس کی اللہ کے ساتھ تعلق داری کمزور ہے ، جس کی فکر کرنی چاہیے ۔ قرآن کی تلاوت اور نماز کی امامت پیشہ نہیں بلکہ فرض کی ادائیگی کے طور پر مومن اس پر عمل پیرا ہوتا ہے۔ لا إلهَ إلاَّ اللّٰه کا صحیح ترجمہ سوال۔ لا إلهَ إلاَّ اللّٰه کا ترجمہ ان دونوں میں سے کون سا صحیح ہے؟ 1۔ اللہ کے سوا کوئی معبود نہیں۔2۔ اللہ کے سوا معبودِ حقیقی کوئی نہیں۔(ام کلثوم۔ لاہوتی) (16۔ اگست 2002ء) جواب۔ : دوسرا ترجمہ صحیح ہے۔ آسمان کہاں ہے اور کیسا ہے ؟ سوال۔ سائنس نے ثابت کردیا ہے کہ یہ جوسامنے نیلا نیلا رنگ نظر آتا ہے ۔ یہ آسمان نہیں ہے کیونکہ خلا میں جا کر دیکھیں تو کالا نظر آتا ہے جیسے ہمیں رات کے وقت۔ دین اس کے بارے میں کیا کہتا ہے ؟ آسمان کہاں ہے ؟ کیسا ہے؟ (سائل) (8 نومبر 1996ء) جواب۔ سائنسی معلومات کا دائرہ محدود ہے کیونکہ یہ خالقِ کون کے وجود اور اس کی راہنمائی سے محروم اور مستغنی ہے
Flag Counter