Maktaba Wahhabi

360 - 614
قربانی کےمسائل عید قربان کی تکبیرات کے شروع اور ختم ہونے کا وقت کونسا ہے ؟ سوال۔عید قربان کی تکبیرات کے شروع اور ختم ہونے کا وقت کونسا ہے ؟ (ابو طاہر نذیر احمد، عبدالرشید(کراچی) (23فروری 2001ء) جواب۔ اس بارے کوئی مرفوع متصل روایت نہیں ہے البتہ آثار صحابہ، حصرت علی اور ابن مسعود رضی اللہ عنہ وغیرہ سے ثابت ہے کہ تکبیرات یومِ عرفہ یعنی نو ذوالحجہ کی صبح سے لے کر 13 ذوالحجہ تک ہیں۔(فتح الباری:2/462) یہی بات ابن عباس رضی اللہ عنھما سے بھی ابن ابی شیبہ وغیرہ میں ثابت ہے۔ کیا ہر نماز کے بعد باآوازِ بلند تکبیرات کہنی چاہئیں؟ سوال۔کیا ہر نماز کے بعد باآوازِ بلند تکبیرات کہنی چاہئیں۔ خواہ کسی کی نماز میں خلل ہی پڑتا ہو؟(ابوطاہر نذیر احمد، عبدالرشید۔کراچی) (23 فروری 2001ء) جواب۔ فرض نماز کے بعد باآوازِ بلند تکبیریں کہنا جائز ہے۔’’صحیح بخاری‘‘کے باب التَّکْبِیرِ أَیَّامَ مِنًی وَإِذَا غَدَا إِلَی عَرَفَۃَ۔ کے تحت حصرت عمر سے بالعموم اور ابن عمر سے بالخصوص جواز منقول ہے ، البتہ کسی کی نماز میں خلل سے بچنا چاہیے۔ تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو: المغنی:2/291۔ کیا عید کی نماز سے پہلے تکبیرات سپیکر میں پڑھنا درست ہے ؟ سوال۔ کیا عید کی نماز سے پہلے تکبیرات سپیکر میں پڑھنا درست ہے ؟ (ابوطاہر نذیر احمد، عبدالرشید۔کراچی) (23 فروری 2001ء)
Flag Counter