Maktaba Wahhabi

650 - 614
دی جائے۔ اگر گھی جما ہوا نہ ہو بلکہ پانی کی صورت میں ہو تو اس کے قریب نہ جاؤ۔ مگر دیا جلانے یا کسی دوسرے کام میں استعمال کیاجا سکتا ہے۔پھر آپ نے احادیث کی کتب منگوا کر حدیث شریف کے الفاظ دیکھ کر شہد کا پورا ڈبہ پھینک دیا۔ اور جو گھونٹ پی لیا تھا اس کے متعلق افسوس کا اظہار کیا۔‘‘ (بدیع التفاسیر ،مصنف سید بدیع الدین شاہ راشدی، ج:3، ص:445) (جان محمد گاہو، ڈاکخانہ خاص پھلاڈیوںسندھ) (11 ستمبر 1998ء) جواب۔ ارشاد باری تعالیٰ {وَالَّذِیْنَ اتَّبَعُوْہُمْ بِاِحْسَانٍ رَّضِیَ اللّٰہُ عَنْہُمْ وَ رَضُوْا عَنْہُ} (التوبۃ: 100) ’’اور جنھوں نے نیکوکاری کے ساتھ ان کی پیروی کی اللہ اُن سے خوش ہے اور وہ اللہ سے خوش ہیں۔‘‘ مذکورہ بالا آیت کریمہ کے پیش نظر غیر صحابی پر بھی رضی اللہ عنہ کا اطلاق ہو سکتا ہے۔ خود کو اہلحدیث کہلانا درست ہے یا مسلمین؟ سوال۔ کیا اپنے آپ کو اہل حدیث کہلانا درست ہے جب کہ قرآن پاک میں ارشادِ باری تعالیٰ ہے: {ھُوَ سَمّٰکُمُ الْمُسْلِمِیْنَ } مدلل جواب تحریر فرمائیں۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔ (حافظ خوشی محمد و حافظ عبدالرحمن ضلع اوکاڑہ) (11 ستمبر1998ء) جواب۔ کتاب و سنت کے ساتھ مخلصانہ وابستگی کی بناء پر اہل حدیث نام کے اطلاق کا جواز ہے۔ (لَا مشَاحَۃ فِی الاصْطِلَاحِ) کئی ایک محدثین عمل بالحدیث کی بناء پر اہل بدعت سے بالمقابل اس لقب سے موسوم تھے۔ تفصیل کیلیے ملاحظہ کتاب شرف اصحاب الحدیث۔ قرآن میں المسلمین بطورِ تسمیہ صفت بیان ہوا ہے جس سے اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ جملہ مسلمان متصف ہیں۔ ورنہ تو لازم آئے گا حافظ عبدالغفور نام رکھنا بھی ناجائز ہو جس کا کوئی بھی قائل نہیں۔ گھروں میں پرندے پالنا کیسا ہے؟ سوال۔ گھر میں پرندے (طوطے وغیرہ) پالنا کیسا ہے؟ (ابوطلحہ، لودھراں) (فروری 2005ء) جواب۔ گھر میں پرندے پالنا جائز ہے بشرطیکہ ان کی خوراک کا طبائع کے مطابق بندوبست ہو۔ حدیث میں ہے ایک عورت نے بلی کو باندھے رکھا، کھانے پینے کو کچھ نہ دیا اور نہ چھوڑا کہ زمین سے وہ اپنی روزی حاصل کرے۔ اس کے سبب وہ دوزخ میں چلی گئی۔ الفاظ حدیث ملاحظہ فرمائیں: (عُذِّبَتِ امْرَأَۃٌ فِی ہِرَّۃٍ سَجَنَتْہَا حَتَّی مَاتَتْ، فَدَخَلَتْ فِیہَا النَّارَ، لاَ ہِیَ أَطْعَمَتْہَا
Flag Counter