Maktaba Wahhabi

548 - 614
کے عذاب سے بچا سکے۔ زید نے کافی عرصے کے بعد دوبارہ کوشش کی کہ قرآن کو مکمل کرلے لیکن دنیاوی مصروفیتوں کے باعث بظاہر ناممکن ہے۔(ایک سائل ) (13اکتوبر 1995) جواب۔ زید کو چاہیے کہ اپنی متنوع قسم کی مصروفیات سے روزانہ وقت نکال کر قرآن مجید کے یاد اور حفظ کے لیے کوشاں رہے۔ اس کے باوجود اگر بظاہر ناکامی نظر آتی ہے تو پھر بھی وہ آخرت میں رضائے الٰہی سے سرخ رو ہوگا۔ صحیح حدیث میں ہے:(اِنَّمَا الاَْعْمَالُ بِالنِّیَّاتِ) [1] ’’تمام اعمال کا دارومدار نیتوں پر ہے۔‘‘ قرآنی آیات میں جمع کے صیغوں کو مفردات سے تبدیل کرنے کا حکم: سوال۔ قرآنی آیات کے جمع متکلم کے صیغوں کو واحد متکلم کے صیغوں میں تبدیل کرلینا کیا حکم رکھتا ہے؟ مذکورہ کتاب کے صفحہ نمبر 511 حدیث نمبر 865 میں قرآنی آیت (رَبَّنَا لَا تُزِغْ قُلُوْبَنَا …الخ)صیغہ واحد متکلم میں موجود ہے۔ حدیث کی سند پر غور فرمائیں اور مسئلہ کی وضاحت فرمائیں ۔ کیا دوسری آیت میں بھی ایسے صیغہ واحد متکلم بنایا جا سکتا ہے۔ ( سلیم اللہ زمان عربی ٹیچر گورنمنٹ ہائی سکول رائے ونڈ لاہور سٹی) (20 نومبر1992ء) جواب۔ سوال میں مشار الیہ روایت جو قرآنی آیات میں صیغوں کی تبدیلی کے جواز پر دلالت کرتی ہے۔ وہ ضعیف اور ناقابلِ حجت ہے کیوں کہ اس میں عبد اللہ بن الولید بن قیس التجیبی المصری ضعیف راوی ہے۔ حافظ ابن حجر رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: ( لَیِّنُ الحَدِیْث وَ لَہُ عِنْدَ اَبِیْ دَاؤُد حَدِیْثٌ وَاحِدٌ فِی الدُّعَائِ اِذَا اسْتَیْقَظَ وَ ضَعَّفَہُ الدَّارُقُطَنِیُّ)[2] اور علامہ البانی رحمۃ اللہ علیہ رقمطراز ہیں: ( وَ اِسْنَادُہٗ ضَعِیْفٌ فِیْہِ عَبْدُ اللّٰہِ بْنُ الْوَلِیْدِ وَ ہُوَ الْمِصْرِیُّ وَ ہُوَ لَیِّنُ الْحَدِیْثِ کََمَا فِی التَّقْرِیْبِ)[3] عمل الیوم واللیلۃ،ص:255، رقم الحدیث :871۔ اور عمل الیوم واللیلۃ لابن السنی،ص:276 رقم الحدیث: 761۔ اور سنن ابو داؤد( بَابُ مَا یَقُوْلُ الرَّجُلُ اِذَا تَعَارَّ مِنَ اللَّیْلِ ،مَعَ عون المعبود(4/474)
Flag Counter