Maktaba Wahhabi

586 - 614
(کَانَ الْمَالُ لِلْوَلَدِ وَکَانَتِ الْوَصِیَّۃُ لِلْوَالِدَیْنِ فَنَسَخَ اللّٰهُ مِنْ ذَلِکَ مَا أَحَبَّ) [1] ”سنن ابی داؤد‘‘ میں ہے: (بَابُ مَا جَاء َ فِی نَسْخِ الْوَصِیَّۃِ لِلْوَالِدَیْنِ وَالْأَقْرَبِینَ) مسئلہ ہذا میں تفصیل کے لیے اصولِ تفسیر کی کتابوں کی طرف رجوع فرمائیں۔ جملہ حقائق سے آگاہی حاصل ہوگی۔ قرآنی تفاسیر میں سے کونسی تفسیر زیادہ اصح اور مفید ہے؟ سوال۔ شائع شدہ اُردو قرآنی تفاسیر مثلاً(تفہیم القرآن، احسن التفاسیر، ماجدی ، ترجمان القرآن ) وغیرہ میں سے کونسی تفسیر زیادہ اصح اور مفید ہے؟ تاکہ اس سے بھرپور استفادہ کیا جا سکے۔ (محمد صدیق تلیاں۔سمندر کٹھ ضلع ایبٹ آباد) (21 اگست 1998ء) جواب۔ مذکورہ بالا کتابیں فی الجملہ اچھی ہیں۔ سب کا مطالعہ کریں لیکن احسن التفاسیر کا خاص اہتمام کریں۔ قرآن مجید کا لفظی اور بامحاورہ اردو تراجم میں زیادہ صحیح اورمفید کونسا ہے؟ سوال۔ قرآن مجید کے لفظی اور بامحاورہ شائع شدہ اُردو تراجم مثلاً(حافظ نذر احمد، عبید اللہ عبید،ڈاکٹر محمد دین وغیرہ) میں زیادہ صحیح اور مفید کونسا ہے۔ تاکہ اس سے فائدہ حاصل کیا جا سکے۔ (محمد صدیق تلیاں۔سمندر کٹھ ضلع ایبٹ آباد) (21اگست 1998ء) جواب۔ مذکورہ بالا سب تراجم کا مطالعہ کریں۔ عبید اللہ عبید کے ترجمہ کا اہتمام کرنا مفید ہے۔
Flag Counter