Maktaba Wahhabi

554 - 614
جواب۔ ان سے چھٹکارا حاصل کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ مسنون ورد اور وظائف کا اہتمام کیا جائے جو کتب احادیث میں موجود ہیں۔ بالخصوص آیت الکرسی اور سورہ بقرہ کی تلاوت۔ آسیب زدہ کے علاج کا طریقہ سوال۔ ایک آدمی پر آسیب کا اثر ہے ، اسے جب دورہ پڑتا ہے تو وہ جس پر خفا ہوتا ہے ، اسے مارنے کے لیے جان توڑ کوشش کرتا ہے ، جب اُسے دورہ پڑے تو اُس وقت کیا علاج کیا جائے؟ (سائل) (21 مئی 2004ء) جواب۔ سورۃ فاتحہ پڑھ کر دم کرنا چاہیے۔ [1] سوال۔ دورہ پڑنے کے دوران وہ عامل پر حملہ کرسکتا ہے یا نہیں؟ کیا دورانِ عمل وہ عامل کو نقصان پہنچا سکتاہے؟ کیا یہ ضروری ہے کہ عمل شروع کرنے سے پہلے آسیب زدہ کو لوگ اچھی طرح قابو میں کرلیں اور پھر عمل شروع کیا جائے۔ (سائل) (21 مئی 2004ء) جواب۔ ایسے شخص کو قابو میں رکھنا ہر ممکن طریقہ سے ضروری ہے تاکہ کسی کو نقصان نہ پہنچائے۔ نظر بد اور تعلیم میں عدم دلچسپی کے بذریعہ مسنون دَم علاج بتائیں: سوال۔ نظر بد اور تعلیم میں عدم دلچسپی کے علاج کے لیے کوئی مسنون دم بتا دیجیے۔ (سائل) (مارچ 2005ء) جواب۔ درج ذیل دعا خود بھی پڑھیں اور جن افراد کو اس قسم کی شکایت ہو وہ بھی اس کا اہتمام کریں۔ (بِسْمِ اللّٰہِ أَرْقِیْ نَفْسِیْ مِنْ کُلِّ شَیْئٍ یُؤْذِیْنِیْ، مِنْ شَرِّ کُلِّ نَفْسٍ اَوْ عَیْنٍ حَاسِدٍ ۔ اَللّٰہُ یَشْفِیْنِیْ ۔ بِسْمِ اللّٰہِ أَرْقِیْ نَفْسِیْ )[2] تعلیم میں جو بچہ عدم دلچسپی کا شکار ہو، وہ کثرت سے اس دعا کا ورد کرے: ( رَبِّ اشْرَحْ لِیْ صَدْرِیْ، وَیَسِّرْلِیْ اَمْرِیْ ، وَاحْلُلْ عُقْدَۃً مِّنْ لِّسَانِیْ ، یَفْقَہُوْا قَوْلِیْ،)مشکل آسان ہو گی، ان شاء اللہ قرآنی آیات کے ذریعے کھانے پینے کی اشیاء پر دم کرنا کیسا ہے؟ سوال۔ کیا قرآنِ پاک میں سے کوئی آیت یا سورۃ پڑھ کر پانی پر دم کرنا جائز ہے ؟ (محمد ایوب ہٹھان،ماتلی ضلع بدین ) (4اپریل 2003ء) جواب۔ بظاہر جواز ہے ، ممانعت کی کوئی دلیل نہیں۔ تاہم دم کے لیے بالاجماع تین شرطیں ہیں۔ 1۔ اللہ کی کلام یعنی قرآن کے ساتھ ہو یا اللہ کے اسماء و صفات کے ساتھ ہو۔ 2۔ عربی زبان میں یا معروف المعنی الفاظ کے ساتھ ہو۔
Flag Counter