Maktaba Wahhabi

481 - 614
منڈوا دو یا پھر سب رکھو۔‘‘[1] کیا سر کے بال کانوں کی لَو تک رکھنے جائز ہیں؟ سوال۔ سر کے بال کانوں تک رکھیں جائیں تو ماتھے، پرُپرُی اور کن پٹی کے بال کانوں کے اوپر سرے تک رکھنے چاہئیں یا کانوں کی لو تک رکھنے ضروری ہیں؟ (شیخ عبداللہ،سنت نگر، لاہور) (26اپریل 2002ء) جواب۔ دونوں طرح جواز ہے۔ کانوں تک بال رکھنے کی صورت میں سر کے پچھلے حصے کے بال صاف کردیں؟ سوال۔ کانوں تک بال رکھنے کی صورت میں کیا سر کے پچھلے حصے کے بال کانوں کی لَو تک رکھے جائیں گے؟ (شیخ عبداللہ،سنت نگر، لاہور) (26اپریل 2002ء) جواب۔ ظاہر یہ ہے کہ سر کے پچھلے حصے کے بالوں کو صاف کردیاجائے۔ دیندار لوگوں کا طرزِ معاشرت دنیا دار لوگوں سے مختلف ہونا چاہیے؟ سوال۔ معروف معانی میں دیندار افراد(علماء ، خطباء اور مدرسین علومِ شرعیہ) کی حجامت، لباس، میں دوسرے لوگوں سے کوئی امتیاز ہونا چاہیے یا نہیں؟ جواب۔ ہاں! اہل دین حضرات کا فرض ہے کہ عملی اعتبار سے عامۃ الناس کے لیے جملہ معاملات میں عمدہ نمونہ بنیں تاکہ علم کے ساتھ ساتھ ان کے عمل سے بھی رہنمائی حاصل ہو۔ کیا دیندار اور دنیا دار معاشرے میں طبقاتی تقسیم کا تصور ؟ سوال۔ کیا مسلمان معاشرے میں دیندار اور دنیا دار ہونے کے حوالے سے کوئی طبقاتی تقسیم ہے یا نہیں؟ جواب۔ اسلامی معاشرے میں دین دار اور دنیا دار کی طبقاتی تقسیم کا کوئی تصور نہیں، بلکہ جملہ امور کا انحصار آدمی کی نیت پر ہے۔ چنانچہ صحیح حدیث میں ہے: (اِنَّمَا الاَْعْمَالُ بِالنِّیَّاتِ) [2] نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کس انگلی میں انگوٹھی پہنا کرتے تھے؟ سوال۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کسی انگلی میں انگوٹھی پہنا کرتے تھے؟(سائل) (21 جون 2002ء)) جواب۔ چھوٹی انگلی میں۔ (تحفۃ الاحوذی:3/52)
Flag Counter