Maktaba Wahhabi

364 - 614
میں آئے گا ؟ حلال یا حرام؟(ڈاکٹر حق نواز قریشی، راولپنڈی) (5جولائی 2002ء) جواب۔ ذبح کے وقت جانور کے پیٹ سے مردہ پیدا ہونے والا بچہ حلال ہے۔ ’’سنن ابی داؤد‘‘ میں حدیث ہے: (زَکَاۃُ الْجَنِیْنِ زَکَاۃُ اُمِّہٖ) [1] ”جس ذبح سے ماں حلال ہوئی اس کے بالتبع بچہ بھی حلال ہو گیا۔‘‘ تفصیل کے لیے ملاحظہ ہو: عون المعبود:3/63۔ قربانی کا جانور ذبح کرتے وقت کی مسنون دعا سوال۔قربانی کا جانور ذبح کرتے وقت کی مسنون دعا ذکر فرمائیں۔ (محمد صدیق تلیاں، ایبٹ آباد)(18جون1999ء) جواب۔ جانور ذبح کرنے کی مسنون دعا :(بِسْمِ اللّٰہِ وَاللّٰہ) [2] قربانی کرنے کا مسنون طریقہ اور دعا کیا ہے ؟ سوال۔قربانی کرنے کا مسنون طریقہ اور دعا کیا ہے ؟(ابوطاہر نذیر احمد، عبدالرشید۔کراچی) (23فروری 2001ء) جواب۔ اہل علم کا اس بات پر اتفاق ہے کہ جانور کو بائیں طرف لٹایا جائے اور اس کے شانے پر پاؤں رکھنا مستحب ہے۔ پھر یہ دعاپڑھے:(بِسْمِ اللّٰہِ وَاللّٰہ اَکْبَر) [3] اورقربانی نمازِ عید کے بعد کرنی چاہیے۔ [4] کیا قربانی کرتے وقت کی دعا ضعیف ہے؟ سوال۔میں نے پچھلے ماہ الاعتصام لگوایا تھا۔ رسالہ اپنی وسعت معلومات کی وجہ سے واقعی بہت اچھا ہے۔ اس سال جلدنمبر50 شمارہ نمبر13میں ایک مضمون’’فضائل ومسائل عید الاضحی‘‘ میری نظر سے گزرا اس میں ایک بات کی طرف توجہ دلانا چاہتا ہوں۔ صفحہ 19ور 10 پر قربانی کرتے وقت کی دعا : (إِنِّی وَجَّہْتُ وَجْہِیَ لِلَّذِی فَطَرَ السَّمَوَاتِ وَالْأَرْضَ حَنِیفًا وَمَا أَنَا مِنَ الْمُشْرِکِینَ…) [5]
Flag Counter