Maktaba Wahhabi

281 - 614
جواب۔ کوئی کفارہ نہیں۔ معتکف کے گھر میں فوتگی کی صورت میں اعتکاف ختم کیا جا سکتا ہے ؟ سوال۔ اعتکاف والے کے گھر میں اگر کوئی فوت ہوجائے تو کیا وہ اعتکاف چھوڑ کر گھر جاسکتا ہے؟ (سائل)(9جون 2006ء) جوب۔ بوقت ضرورت جا سکتا ہے۔ سوال۔اگر کوئی شخص اعتکاف والے سے کاروباری مشورہ پوچھے تو کیا وہ مشورہ دے سکتا ہے؟ (سائل)(9جون 2006ء) جواب۔ مشورے میں کوئی حرج نہیں، مسجد میں بیع وشراء کا ذکر ہوسکتا ہے۔[1] معتکف کے اپنے گھر والوں سے ٹیلی فونک رابطے سوال۔کیا اعتکاف والا موبائل ٹیلی فون، یا کارڈ لیس پر گھر والوں یا کسی کاروباری یا رشتے دار سے بات کرسکتا ہے؟ (سائل)(9جون 2006ء) جواب۔ کوئی شدید ضرورت نہ ہو تو احتراز کرنا چاہیے۔ معتکف ریڈیو پر خبریں سن سکتا ہے یا اخبار پڑھ سکتا ہے؟ سوال۔کیا اعتکاف والا ریڈیو پر خبریں سن سکتا ہے۔ اور اخبار پڑھ سکتا ہے؟ (سائل)(9جون 2006ء) جواب۔ بوقت ضرورت کوئی حرج نہیں۔ کیا معتکف مہندی لگوا سکتاہے؟ نیز معتکف حجامت بنوا سکتا ہے ؟ سوال۔کیا اعتکاف والا مہندی لگوا سکتا ہے، حجامت بنوا سکتا ہے؟ (سائل)(9جون 2006ء) جواب۔ مسجد کی حدود کے اندر جائز ہے، اگر باہر نکلنا پڑے تو پھر درست نہیں بشرطیکہ مسجد میں نجاست پھیلنے کا خدشہ نہ ہو۔
Flag Counter