Maktaba Wahhabi

550 - 614
نیز مذکورہ کلموں میں سے کوئی احادیث میں ہے تو آیا انہی الفاظ سے ہے جو مشہور ہیں؟(26 جولائی 1996ء) جواب۔چھ کلموں میں سے انفرادی طور پر بعض کلمات ثابت ہیں لیکن یہ نام غیر معروف ہیں۔ تفصیلی بحث الاعتصام میں پہلے شائع ہو چکی ہے۔ سانس بند کرکے ذکر کرنا سوال۔ حافظ ثناء اللہ مدنی صاحب! السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ! سانس کے ساتھ ذکر کرنا مثال کے طور پر اللہ ہو وغیرہ پڑھتے ہوئے سانس دبا لینا، اندر والا سانس اندر اور باہر والا سانس باہر ، آہستہ سانس اور نبض کی رفتار کے ساتھ ذکر کرنا۔ اس کی شرعی حیثیت کیا ہے ؟ اور جو یہ کہتے ہیں ’’ کہ جو دم غافل سو دم کافر‘‘ وغیرہ ، اس قسم کی باتوں کی شرعی حیثیت کیا ہے ؟ (سائل: محمد اسماعیل خان ذبیح) (8جون 2001ء) جواب۔ ذکر کا مذکورہ طریقہ سنت سے ثابت نہیں ہے۔’’صحیح بخاری‘‘میں حدیث ہے کہ جو دین میں اضافہ کرے وہ مردود ہے اور ’’ جو دم غافل سو دم کافر‘‘ ان لوگوں کا خود ساختہ جملہ ہے شریعت میں اس کا کوئی ثبوت نہیں۔ بلکہ احادیث سے ثابت ہے کہ نیت کر لینے سے حالت ِ غفلت بھی مومن کی عبادت میں شمار ہوتی ہے۔ چنانچہ مسند ابی یعلی میں حدیث ہے: ’’ اللہ تعالیٰ قیامت کے روز کراماً کاتبین کو حکم فرمائے گا کہ میرے بندوں کے لیے فلاں فلاں اجر لکھو، فرشتے کہیں گے: اے ہمارے رب! ہمیں یاد نہیں کہ اس نے یہ کام کیے ہوں اور نہ ہی ہمارے صحیفوں میں موجود ہیں۔ اللہ تعالیٰ فرمائے گا: اس نے ان کی نیت کی تھی۔‘‘ ”سنن نسائی‘‘ میں حضرت ابوالدرداء نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے بیان کرتے ہیں کہ ’’ جب آدمی بستر پر لیٹتا ہے اور رات کو قیام کا ارادہ کرتا ہے لیکن صبح تک آنکھ نہیں کھلتی، اللہ اس کو بقدرِ نیت ثواب عطا کرتا ہے اور اس کی نیند رب کی طرف سے اس پر صدقہ بن جاتی ہے۔ اس سے معلوم ہوا کہ مذکورہ طریقہ حقائق جملہ کے خلاف ہے اور واقعات اس کی تردید کرتے ہیں۔ ورد وظیفے کا شرعی حکم اور طریقہ؟ سوال۔ ورد کا اسلام میں کیا تصور ہے ؟ اور اگر کسی آیت کا ورد کرنا ہو تو طریقہ وضاحت سے بیان کریں۔ جواب۔ورد و وظائف کرنے کی کتاب و سنت میں ترغیب وارد ہے۔ بعض کے لیے اوقات کا تعین ہے۔ اور بعض کے لیے وقت کی تعیین نہیں کی گئی بلکہ عامل کی مرضی پر چھوڑ دیا گیا ہے اسی طرح بعض صورتوں میں گنتی کا تعین ہے۔ جب کہ دیگر بعض میں گنتی کی تصریح نہیں۔ احادیث میں جس انداز میں وظائف وارد ہوئے ہیں۔اسی طرح ہونے چاہئیں اپنی طرف سے کمی بیشی نہیں کرنی چاہیے۔
Flag Counter