Maktaba Wahhabi

482 - 614
چاندی کی انگوٹھی کا وزن اور اس پر نام لکھوانا سوال۔ چاندی کی انگوٹھی کتنے وزن کی بنوانی چاہیے۔ کیا اس پر اپنا نام کندہ کروایا جا سکتا ہے یا نہیں؟ (خالد مصطفی ۔ ایس ایس ٹی گورنمنٹ نسیم ہائی سکول حاصلانوالہ تحصیل پھالیہ ضلع گجرات) (4 ستمبر 1992ء) جواب۔ قریباً چھ ماشے چاندی، کسی مصلحت کی بنا پر اگراس میں نام وغیرہ لکھ دیا جائے تو کوئی حرج نہیں۔ کیا آدمی کے لیے چاندی کی انگوٹھی پہننا جائز ہے ؟ اور وزن؟ سوال۔ چاندی آدمی کے لیے کتنے ماشے جائز ہے ، کیا آدمی چاندی کی انگوٹھی وغیرہ پہن سکتا ہے؟ (سائل محمد یحییٰ عزیز ، کوٹ رادھا کشن، قصور) (24 دسمبر1993ء) جواب۔ مرد کے لیے چاندی کی انگوٹھی پہننا جائز ہے۔ حدیث میں ہے: (ثُمَّ اتَّخَذَ خَاتَمًا مِنْ فِضَّۃٍ، فَاتَّخَذَ النَّاسُ خَوَاتِیمَ الفِضَّۃِ قَالَ ابْنُ عُمَرَ: فَلَبِسَ الخَاتَمَ بَعْدَ النَّبِیِّ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ أَبُو بَکْرٍ، ثُمَّ عُمَرُ، ثُمَّ عُثْمَانُ، حَتَّی وَقَعَ مِنْ عُثْمَانَ فِی بِئْرِ أَرِیسَ)[1] یعنی ’’پھرنبی صلی اللہ علیہ وسلم نے چاندی کی انگوٹھی بنائی( آپ کو دیکھ کر) لوگوں نے بھی چاندی کی انگوٹھیاں بنالیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے بعد اس انگوٹھی کو ابوبکر رضی اللہ عنہ اور عمر رضی اللہ عنہ اور عثمان رضی اللہ عنہ نے پہنا حتی کہ حضرت عثمان سے اریس کنواں میں گر گئی۔‘‘ جو بعد میں دستیاب نہ ہو سکی۔ وزن قریباً چھ ماشے ہو۔ درمیانی انگلی میں انگوٹھی پہننے کی ممانعت سوال۔ انگوٹھی درمیانی انگلی میں نہ پہننے کا حکم مرد کے ساتھ خاص ہے یا عورت کے ساتھ؟ یا دونوں کیساتھ؟ (سائل) (6 جولائی 2001ء) جواب۔ ممانعت کا تعلق کراہت تنزیہ(بہتری) کے طور پر صرف مرد سے ہے۔ عورت اس سے مستثنیٰ ہے۔ ملاحظہ ہو ، صحیح مسلم، کی شرح نووی:3/197۔ مردوں کے لیے درمیان انگلی میں انگوٹھی پہننا؟ سوال۔ درمیانی انگلی میں انگوٹھی پہننا مردوں کے لیے شرعاً ناپسندیدہ ہے ، البتہ عورتوں کے لیے اجازت ہے ۔ (شرح
Flag Counter