Maktaba Wahhabi

296 - 614
وجہ استدلال یہ ہے کہ آیت میں مذکور خطاب صرف کاشت کار کو ہے چاہے مالک ہو یا غیر۔ کیا ٹھیکے والی زمین کا عشر مالک اور زمیندار دونوں ادا کریں؟ سوال۔جو زمین ٹھیکہ پر دی جائے اس کے بارے میں عشر کا کیا حکم ہوگا(مالک زمین عشر دے یا ٹھیکہ پر لینے والا یا دونوں مزید یہ کہ مالک زمین کس حساب سے عشر ادا کرے۔؟ کیا وصول شدہ رقم کا دسواں حصہ بطورِعشر دے دے۔؟ جواب۔ جو زمین ٹھیکہ پر دی گئی ہو زراعت کی صورت میں عشر صرف مستأجر (زمین ٹھیکہ پر لینے والے) پر واجب ہے مؤجر(زمین ٹھیکہ پر دینے والے) پر نہیں اور مذکورہ رقم اگر مؤجر (مالک) کے پاس سال بھر پڑی رہتی ہے تو اس میں صرف زکوٰۃ اڑھائی روپے سینکڑہ کے حساب سے واجب ہے۔ مالک اور مزارع عشر کس طرح ادا کریں؟ سوال۔بٹائی(حصہ) پر زمین دینے کی صورت میں عشر غلے کی تقسیم سے پہلے ادا ہو گا یا سب مالک زمین اور مزارع اپنے اپنے حصے کا عشر ادا کریں گے۔ فی زمانہ بعض لوگ عشر وغیرہ کے تصور سے ہی ناآشنا ہیں تو ایسی صورت میں کیا ہو گا۔ زمین کا مالک اور مزارع دونوں یا ان میں سے ایک عشر نہ دینا چاہے تو دوسرا فریق اکیلا سارا عشر ادا کرے گا یا صرف اپنے حصے کا۔ (عبدالستار خطیب جامع مسجد اہل حدیث سمبلہ خورد) (10جولائی،1992ء) جواب۔ مالک اور مزارع آمدن کا حساب لگا کر اکٹھا عشر ادا کریں۔ جس طرح کہ بکریوں کی بابت احادیث میں تصریح موجود ہے اور اگر ایک تیار نہ ہو تو دوسرے کو اپنے حصے کے بقدر بہر صورت عشر ادا کرنا ہی ہوگا۔ عشر کی ادائیگی خرچہ نکال کر کی جائے یا پہلے سوال۔کیا کہتے ہیں علماء مسئلہ عشر کے بارے میں کہ : 1۔ فصل پر جو خرچ کیا جاتا ہے کسان وہ خرچہ نکال کربقایا مال سے عشر دے یا کہ مکمل مال پر ؟ 2۔ اگر کسی آدمی نے فصل پر خرچہ قرض لے کر کیا ہو تو کیا وہ آدمی قرض نکال کر عشر دے گا یا کہ مکمل مال پر؟ 3۔ اگر کسی آدمی نے زمین پٹے پر حاصل کی ہو اور اس پر فصل کاشت کرتا ہے کیا وہ پٹے والی رقم نکال کر عشر نکالے گا؟ 4۔ اگر کوئی آدمی اپنی جنس سے ایک من پر ایک کلو مقرر کرکے مسجد کو دے دیتا ہے اور عشر مسکینوں کو نہیں دیتا۔ کیا وہ اس آدمی سے عشر کے بارے میں کفایت کر جائے گا۔ نیز وہ مال جو اس نے مسجد پر لگایا ہے کیا اس کا مسجد پر لگانا درست ہے۔ کتاب وسنت کی روشنی میں جواب دے کر عند اللہ ماجور ہوں۔ مدلل جواب تحریر فرمائیں۔ اللہ آپ کو جزائے خیر دے۔ (حافظ خوشی محمد و حافظ عبدالرحمن ضلع اوکاڑہ) (11ستمبر 1998ء) جواب۔ (1(عشر کی ادائیگی خرچہ نکال کر ہوگی۔
Flag Counter