Maktaba Wahhabi

297 - 614
2۔ فصل کا قرض نکال کر عشر ادا کیا جائے۔ 3۔ پٹے والی رقم نکال کرعشر ادا کیا جائے۔ 4۔ عشر کی ادائیگی شرعی مقادیر کے مطابق اور مستحقین کو دیا جانا ضروری ہے اور جو مال اس شخص نے مسجد پر صرف کیا ہے اس کے اجر وثواب سے محروم نہیں رہے گا۔ ان شاء اللہ۔ بارش اور چشموں سے پرورش پانے والی فصل کا عشر سوال۔عشر 19من دانے ہونے کے بعد ایک من ہے یا دانے کم ہونے کی صورت میں بھی ان کا بیسواں حصہ دینا پڑے گا۔ مثلاً دانے بیس کلو ہوں تو اس میں سے بھی ایک کلو دینا ہوں گے؟ وضاحت فرمائیں کھاد اور دوائی وغیرہ کا خرچہ منہا کر کے عشر نکالنا چاہیے یا نہیں؟ (سائل) (7 اپریل 2000) جواب۔ صحیح حدیث میں ہے جو جنس بارش یا چشموں وغیرہ سے پرورش پائے یا زمین سے اپنی جڑوں کے ساتھ پانی کھینچ لے اس میں عشر ہے۔ اور چاہی وغیرہ میں نصف عشر ہے چاہے زمین کا بیس من پختہ انگریزی وزن نصاب ہے۔ اگر اس سے کم ہو تو زکوٰۃ واجب نہیں۔ البتہ نفلی صدقہ و خیرات کر دینی چاہیے۔ اس میں خیر و برکت ہے اور بارانی زمین کا نصاب اس سے آدھا ہے۔ (10 من) اس سے کم میں عشر واجب نہیں۔ تاہم نفلی صدقہ و خیرات کرنا چاہیے۔ کیا عشر خوردنی اجناس سے ادا کیا جائے گا یا دیگر سے؟ سوال۔کیا عشر صرف خوردنی اجناس (از قسم گندم۔ جو۔ مکی۔ باجرہ۔ چاول) سے ادا کیا جائے گا یا دیگر سے بھی؟ (محمد ہاشم شاہ قریشی۔ جیل روڈ۔ لاہور) (یکم ستمبر2000ء) جواب۔ ہر وہ چیز جس میں غذائیت اور ذخیرہ ہونے کی صلاحیت ہو، اس میں عشر (دسواں حصہ) واجب ہے۔ مذکورہ اجناس اسی قسم سے ہیں۔ کیا چنوں پر بھی گندم کی طرح عشر ہو گا یا زکوٰۃ؟ سوال۔کیا چنوں پر بھی گندم کی طرح عشر ہو گا یا زکوٰۃ؟ (محمد ہاشم شاہ قریشی۔ جیل روڈ۔ لاہور) (یکم ستمبر2000ء) جواب۔ سابقہ دو علّتوں کی بنا پر گندم کی طرح چنوں میں بھی عشر واجب ہے۔ گوارا ، مونگ، ماش، مسور، مونگ پھلی، سبزیات اشیاء روز مرہ کی وجہ سے عشر سے مستثنیٰ ہیں؟ سوال۔ کیا گوارا۔ مونگ۔ ماش، مسور، کماد، مونگ پھلی، سبزیات عشر سے مستثنیٰ ہیں یا اس پر عشر یا زکوٰۃ ہو گی۔ یہ اشیاء روز مرہ کی خوراک میں شامل نہیں؟(محمد ہاشم شاہ قریشی۔ جیل روڈ۔ لاہور) (یکم ستمبر2000ء) جواب۔ مذکورہ اشیاء میں عشر واجب ہے کیونکہ سابقہ دونوں علّتیں ان میں موجود ہیں۔ البتہ کماد کا حساب اندازاً گڑ کے
Flag Counter