Maktaba Wahhabi

254 - 614
”غروبِ آفتاب کے آٹھ منٹ بعد سورج غروب ہوتا ہے‘‘ کیا یہ بات درست ہے؟ سوال۔سائنسی نقطہ نظر سے سورج کی پہلی کرن زمین پر آٹھ منٹ میں پہنچتی ہے۔ اسی لحاظ سے سورج کی آخری کرن غروبِ آفتاب کے بعد آٹھ منٹ ہی میں واپس ہوجاتی ہے۔ اخبار میں تحریر شدہ غروبِ آفتاب کے آٹھ منٹ بعد سورج غروب ہوتا ہے۔ کیا یہ بات درست ہے؟ (سائل: قاری عبدالرحمن صدیقی، لاہور)(21ستمبر 2007ء) جواب۔ واضح ہو کہ امت مسلمہ صرف ظاہر کی مکلف ہے۔ اس کے طریقہ تعلیم کی وضاحت انگلیوں اور پوروں پر بیان ہوتی ہے۔ مَاوَرَائُ الْحِسّ امور کی یہ مکلف نہیں عہد نبوت سے لے کر قرونِ مفضل اور بعد والے ادوار میں جملہ معاملات کو سادگی سے حل کیا گیا وہ لوگ ان الجھنوں سے مبرا تھے جس میں آج ہم پھنسے ہوئے ہیں ساری کی ساری خیر وبرکت طریقہ سلف صالحین کی پیروی میں ہے اس سے ہٹ کر سوچ دین سے دوری کا باعث ہے۔ دین میں نئے نئے مسائل کھڑے کرنا تفرقہ بازی کا باعث ہے جس سے شریعت نے سختی سے روکا ہے۔ اَعَاذَنَا اللّٰہُ مِنْہَا مباحات و ممنوعات ِروزہ روزے کی حالت میں مسواک کرنا جائز ہے سوال۔کیا رمضان کے دنوں میں نماز ظہر کے بعد مسواک ناجائز ہے۔ (سائل)(12جون 2009ء) جواب۔ رمضان میں مسواک ہر وقت کرنی جائز ہے ظہر سے پہلے ہو یا بعد۔ حدیث میں ہے، عقبہ بن عامر فرماتے ہیں: ( رَأَیْتُ النَّبِیَّ صَلَّی اللّٰهُ عَلَیْہِ وَسَلَّمَ مَا لاَ أُحْصِی یَتَسَوَّکُ وَہُوَ صَائِمٌ) [1] یعنی ’’میں نے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا کہ روزہ کی حالت میں کثرت سے مسواک کرتے۔‘‘ یہ حدیث اپنے عموم کے اعتبار سے سب اوقات کو شامل ہے۔ گیلی یا خشک مسواک سے روزہ ٹوٹ جاتا ہے؟ سوال۔مسواک کرنے سے روزہ نہیں ٹوٹتا کیا گیلی اور سوکھی مسواک دونوں کا ایک ہی حکم ہے؟ (محمد جہانگیر،ولد محمد اکرم ضلع میرپور) (8مئی 1998ء) جواب۔ مسواک گیلی ہو یا خشک ہر دو طرح بحالت ِ روزہ کرنی جائز ہے۔عامر بن عقبہ کا بیان ہے ، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بے شمار دفعہ روزے کی حالت میں مسواک کرتے دیکھا ہے۔[2]
Flag Counter