Maktaba Wahhabi

557 - 614
ایک یا دونمازیں ڈانٹ ڈپٹ کر یا مار کر پڑھاتے ہیں ۔ چھوٹی بہنوں کو نماز پڑھتے دیکھ کر شرمندہ نہیں ہوتا۔ کوئی دعاء یا دم بتائیں جو اس پر اثر انداز ہو۔ (نصرت ہاشمی مزنگ چونگی) (21 جون 1996ء) جواب۔ اس بچے کو ’’سورۂ فاتحہ‘‘ پڑھ کر دم کر دیا کریں ۔اس سے ان شاء اللہ جذبہ نیکی پیدا ہو گا۔ مزید کوشش کریں کہ وقتاً فوقتاً یہ کسی موحد عالم یا نیک صالح آدمی کے پاس بیٹھا کرے۔ اس سے قلبی جلاء کے علاوہ باطنی کیفیت بدل کر تعلق باللہ مضبوط ہو گا۔ ان شاء اللہ۔ انجانے خوف سے بچنے کے لیے کوئی وظیفہ بتائیے سوال۔ میں جب چھوٹی تھی تو بہت بہادر ہوا کرتی تھی، مجھ میں بڑی ہمت اور شجاعت ہوا کرتی تھی لیکن اب جب کہ میری عمر17 سال ہے مجھے بے حد ڈر لگنے لگا ہے۔ خاص طور پر اندھیرے اور تنہائی کا تصور بھی رونگٹے کھڑے کردیتا ہے۔ جب کبھی رات کو اندھیرے والی جگہ پر نظر پڑتی ہے تو ایسا لگتا ہے جیسے کوئی کفن پوش مردہ کھڑا ہے اور اگر کبھی گھر میں اندھیرے والی جگہ سے گزروں تو ایسا لگتا ہے جیسے کوئی خنجر لیے میرے پیچھے چلا آرہا ہے۔ بچپن کے سنے ہوئے خطرناک واقعات بار بار ذہن میں آتے ہیں۔ کچھ لوگ آیات کے ورد کا مشورہ دیتے ہیں لیکن میرا یہ مسئلہ ہے کہ میرے ذہن میں فوراً یہ خیال آتا ہے کہ ہو سکتا ہے کہ اللہ میرے امتحان کے لیے کوئی جن بھوت نہ بھیج دے۔ میں آیت الکرسی، دعاء یونس، حسبی اللہ ونعم …معوذتین، لاحول … وغیرہ پڑھتی رہتی ہوں۔ خوف کے وقت جسم کے بال کھڑے ہو جاتے ہیں، دل دھڑکنے لگتا ہے اور ہاتھ پیروں سے جان نکل جاتی ہے۔ اور پورے جسم پر پسینہ آجاتا ہے۔( سائل) (19 مارچ 2004ء) جواب۔ کتاب و سنت سے ثابت شدہ اوراد و وظائف کو بالعموم کثرت سے پڑھیں، امید ہے ذہنی کیفیت درست ہو جائے گی۔ ٭ (لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ الْعَظِیْمُ الْحَلِیْمُ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللّٰہُ رَبُّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ) ٭ (یَا حَیُّ یَا قَیُّوْمُ بِرَحْمَتِکَ اَسْتَغِیْثُ) ٭ (اَللّٰہُ اَللّٰہُ رَبِّیْ لَا اُشْرِکُ بِہٖ شَیْئًا) اذکار اور وظائف کے بعد جسم پر پھونک مارنا یا ہاتھوں پر پھونک مار کر جسم پر ملنا؟ سوال۔ اذکار کرنے کے بعد اپنے جسم پر پھونک مارنا یا ہاتھوں کو پورے جسم پر ملنا حضور صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے یا نہیں؟ (خالد محمود بن غفور احمد ۔ برکی، ضلع قصور) (14اپریل 2003ء) جواب۔ معوّذات(الفلق،الناس،الاخلاص) پڑھ کر سوتے وقت یہ عمل کرنا سنت سے ثابت ہے۔[1]عمومی ذکر اذکار
Flag Counter