Maktaba Wahhabi

430 - 614
مشرک کے ذبیحہ کے بارے میں کیا حکم ہے؟ سوال۔ مشرک کے ذبیحہ کے بارے میں کیا حکم ہے؟(محمد صدیق تلیاں، ایبٹ آباد)(18جون1999ء) جواب۔ مشرک کے ذبیحہ سے اجتناب ضروری ہے۔ البتہ یہود و نصاریٰ کا ذبیحہ اس سے مستثنیٰ ہے۔ امریکہ میں عیسائیوں کا ذبیحہ: سوال۔ امریکہ وغیرہ میں کرسچن وغیرہ لوگ جانوروں کو ذبح کرتے ہیں۔ ذبح کرتے وقت نہ اللہ کا نام لیتے ہیں نہ کسی اور کا۔ اس طرح ذبح شدہ جانور کے گوشت کا کیا حکم ہے حلال ہے یا حرام؟ جواب۔ قرآن مجید کے عموم { وَ طَعَامُ الَّذِیْنَ اُوْتُوا الْکِتٰبَ حِلٌّ لَّکُمْ } (المائدۃ:5) کی بناء پر بظاہر حلت ہے۔ مشینی ذبیحہ کی شرعی حیثیت سوال۔ مشینی ذبیحہ کی شرعی حیثیت واضح فرمائیں؟(محمد صدیق تلیاں، ایبٹ آباد) (18جون1999ء) جواب۔ مشینی ذبیحہ درست نہیں کیونکہ اس طرح خون نہیں بہتا۔ جب کہ حدیث میں ہے: (مَا أَنْہَرَ الدَّمَ) [1] اور جواہر الفقہ(2/416) میں ہے: ’’اتنی بات متعین ہے کہ اگر جانور کی عروقِ ذبح نہیں کاٹی گئیں یا ذبح کرنے والا مسلمان یا کتابی نہیں ہے یا سب کچھ ہے مگر ذبح کے وقت اللہ کانام لینا قصداً چھوڑ دیا۔ یا کسی غیر اللہ کا نام اس پر ذکر کیا ہے۔ تو وہ ذبیحہ حلال نہیں۔“ کسی مشین میں شرائط ِ مذکور کی خلاف ورزی نہ ہوتو اس کا ذبح کیا ہو اجانور حلال ہے ۔ اگر ان میں سے ایک شرط بھی فوت ہو جائے تو ذبیحہ حرام ہو جائے گا اور جب تک صحیح صورت معلوم نہ ہو، اس وقت تک مشینی ذبیحہ کے گوشت سے احتیاط کرنا واجب ہے۔(وَاللّٰہُ سُبْحَانَہُ وَتَعَالٰی اَعْلَمُ) (عقیقہ کے مسائل) کیا عقیقہ واجب ہے؟ سوال۔ کیا عقیقہ واجب ہے ؟ جو شخص عقیقہ نہ کر سکتا ہو تو اس کے متعلق کیا حکم ہے؟ (محمد جہانگیر، آزاد کشمیر) (18 اکتوبر 1996ء) جواب۔ عقیقہ کے وجوب اور عدمِ وجوب میں اہل علم کا اختلاف ہے۔ ظاہر بات یہ ہے کہ حتی المقدور عقیقہ کا اہتمام
Flag Counter