Maktaba Wahhabi

565 - 614
دانت درد کے لیے تعویذ پر کیل ٹھنکوا کر دم کرانا سوال۔ اسی طر ح بعض لوگ دانت درد کے لیے تعویذ پر کیل ٹھنکوا کر دم کراتے ہیں اور وہ درد سے نجات پاتے ہیں۔ یہ بات مشاہدے میں ہے کیا یہ ہمارے امتحان کے لیے اللہ نے نظام بنایا ہے ؟ یا شیطان کی طرف سے درد ٹھیک ہو گیا کہ لوگ بدعقیدہ ہو جائیں؟(سائل) (8/اکتوبر 1996ء) جواب۔ یہ محض شیطانی فریب کاری ہے ۔ بندے کو دین ِ حنیف سے ورغلانے کی سازش ہے جس میں اللہ تعالیٰ اپنے بندوں کو توحید ِ خالص کی بنیاد پر ثابت قدم رکھتا ہے۔ جادو کے علاج کے لیے معوذتین کا وِرد کیسے کرنا چاہیے؟ سوال۔ میں نے ایک اخبار میں جادو کا علاج پڑھا تھا آپ یہ بتادیں کیا یہ صحیح ہے ؟ (121، مرتبہ سورۃ الفلق اور سورۃ الناس اس طرح پڑھیں کہ دونوں سورتیں پڑھ کر ایک دانہ شمارکریں ۔ اوّل آخر گیارہ مرتبہ درود شریف پڑھیں اور جسم اور پانی پر پھونک مار کر دن رات میں پانچ مرتبہ پئیں۔ یہ عمل کم از کم چالیس دن کریں۔(ایک سائل)( 18 اکتوبر 1996ء) جواب۔ معوّذتین کا وِرد اور وظیفہ کرنا واقعہ شیطانی خرافات کا علاج ہے لیکن قراء ت میں یہ گنتی مقرر کرنا شرع میں ثابت نہیں۔ بلا تعیین وِرد جاری رکھیں۔ ہر قسم کی مشکلات سے نجات حاصل ہوگی۔ نبی صلی اللہ علیہ وسلم سے ثابت ہے کہ رات کو سوتے وقت آپ صلی اللہ علیہ وسلم بستر پر بیٹھ کر اور دونوں ہاتھوں کو ملا کر ان میں معوّذات کی تلاوت کرکے بقدرِ استطاعت سارے جسم پر ہاتھ پھیرتے اور یہ عمل تین دفعہ کرتے۔ اس مقام پر چونکہ گنتی ثابت ہے لہٰذا عمل اس پر ہو گا۔ اور جہاں ثابت نہیں اپنی طرف سے مقرر نہیں کرنی چاہیے۔ نیز ان سورتوں کو پڑھ کر پانی کے بجائے اپنے جسم پر پھونک ماریں، جس طرح کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی عادت مبارک تھی۔ برکت کی نیت سے مکان ودکان پر قرآن کے مخصوص الفاظ فریم کروا کرکے لٹکانا سوال۔ آج کل بازاروں میں دکان، مکان، جان و مال میں خیروبرکت کے لیے قرآن کے مخصوص الفاظ فریم کیے ہوئے ملتے ہیں۔ کیا ان فریموں کو اپنی رہائش یا کاروباری جگہ پر لٹکایا جا سکتا ہے ؟ جواب۔ کتاب و سنت کی نصوص سے کسی جگہ مخصوص الفاظ قرآنی کا لٹکانا ثابت نہیں۔ نئی دکان یا مکان کی خیروبرکت کے لیے قرآن مجید پڑھوانا بدعت ہے؟ سوال۔ جب کوئی نئی دکان لیتا ہے یا نیا مکان تعمیر کرواتا ہے تو رہائش سے پہلے قرآن مجید پڑھواتا ہے اس مکان میں اعزہ و اقارب اکٹھے ہو کر قرآنِ مجید پڑھتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ اس طرح نئے مکان میں اللہ کا کلام پڑھنے سے برکت و رحمت نازل ہوگی۔ کیا یہ طریقہ بدعت ہے ؟ نئے مکان میں حصولِ برکت کا درست طریقہ بتائیں۔ والسلام( معرفت شیخ
Flag Counter