Maktaba Wahhabi

187 - 614
وہ بیٹھ کر اپنی آنکھیں ملنے لگتا ہے۔ کہتا ہے مجھے چھوڑ دو نماز پڑھ لینے دو۔‘‘ قریباً یہ حسن درجہ کی روایت ہے۔ اس موضوع پر ایک دوسری روایت ’’صحیح ابن حبان‘‘ اور ’’طبرانی اوسط‘‘ میں بروایت ابی ہریرہ رضی اللہ عنہ وارد ہے۔ ثواب وعذاب قبر اور برزخی زندگی کے متعلق سوالات اور ان کے جوابات سوال۔ ہمارے علاقے سراج پارک شاہدرہ میں بعض لوگوں نے کچھ عرصے سے فتنہ بپا کررکھا ہے۔ یہ لوگ اس بات کی تبلیغ کررہے ہیں کہ ’’مرنے والے ہر نیک وبد آدمی کو ایک نیا برزخی جسم دیا جاتا ہے اور اس برزخی جسم پر ہی عذاب قبر یا راحت قبر کی کیفیات واحوال گزرتے ہیں۔ دنیاوی بدن کا موت کے بعد روح سے کوئی تعلق نہیں رہتا اور یہ دنیاوی بدن تباہ ہوجاتا ہے۔‘‘ جو شخص برزخی جسم کے عقیدے کا انکار کردے، اسے یہ لوگ کافر قرار دیتے ہیں۔ اسی بنا پر یہ لوگ اہل سنت اور اہل حدیث کو کافر گردانتے ہوئے ان سے نکاح حرام ہونے اور اِن کی نماز جنازہ میں شمولیت کے ناجائز وحرام ہونے کا چرچا کرتے ہیں۔ برزخی جسم کے قائلین برزخی جسم کے ثبوت میں صحیح بخاری (کتاب الجنائز، پارہ:6) کی حدیث 468پیش کرتے ہیں جس میں ہے حضرت سمرہ بن جندب فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنا خواب بیان فرمایا … جب ہم کہتے ہیں کہ یہ تو خواب کا واقعہ ہے تو وہ لوگ کہتے ہیں کہ نبی کا خواب سچ ہوتا ہے۔ ہم کہتے ہیں کہ اس حدیث میں قرآن پر عمل نہ کرنے والے پر عذاب ہونے کا ذکر بھی ہے اور عہد رسالت میں تمام مسلمان عامل قرآن تھے۔ وہ کہتے ہیں کہ قرآن سے پہلی آسمانی کتابوں کو بھی قرآن کہا گیا ہے جیسا کہ حضرت داؤد کے خوش الحانی سے قرآن پڑھنے کی حدیث ہے۔ ہم کہتے ہیں کہ قیامت کے بعد کے عذاب کا احوال بیان ہوا ہے تو وہ کہتے ہیں کہ حدیث میں ہے: ( یُفْعَلُ بِہٖ اِلٰی یَوْمِ الْقِیَامَۃِ) ”قیامت تک اس کے ساتھ یہی سلوک کیا جاتا رہے گا۔“ لہٰذا ثابت ہوا کہ یہ قیامت سے پہلے کے عذاب کا بیان ہے، قیامت کے بعد کا نہیں۔ ان سے جب کہا جاتا ہے کہ کسی ایک حدیث میں بھی یہ بیان نہیں ہوا کہ مرنے والے کو نیا برزخی جسم دیا جاتا ہے تو جواب میں کہتے ہیں کہ دیکھو اس حدیث میں ہے: (1) فرشتہ ایک (جھوٹے) آدمی کا منہ چیرتے ہوئے گدی تک جسم چیر دیتا ہے۔ بعد میں وہ جسم پہلے کی طرح بھلا چنگا ہوجاتا ہے تو فرشتہ اُسے پھر اُسی تکلیف میں مبتلا کردیتا ہے۔ (ب) قرآن پر عمل نہ کرنے والے کے سر پر بھاری پتھر مارا جاتا، جس سے اس کا سر کچلا جاتا، بعد میں جسم پھر صحیح
Flag Counter