Maktaba Wahhabi

649 - 614
(فَقَالَ الرَّجُلُ : أُشْفِقُ عَلَی وَلَدِہَا)[1] آدمی نے کہا کہ میں اس کے بچہ سے ڈرتاہوں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: اگر یہ فعل نقصان دِہ ہوتا تو فارس و روم کو بھی اس سے نقصان پہنچتا۔تو یہ حدیث بھی حالت ِ حمل میں وطی کے جواز پر دال ہوئی۔ کیا حجۃ الوداع کے بعد کوئی حکم جاری ہوا؟ سوال۔ ’’سورۃ مائدہ‘‘ کی آیت { اَلْیَوْمَ اَکْمَلْتُ لَکُمْ دِیْنَکُمْ وَ اَتْمَمْتُ عَلَیْکُمْ نِعْمَتِیْ} (المائدۃ:3) میں دین مکمل ہونے کی خوشخبری دی گئی ہے۔ یہ آیت حجۃ الوداع کے موقع پر نازل ہوئی۔ کیا اس کے بعد دین میں کوئی نیا حکم نہیں آیا۔ کچھ منسوخ نہیں ہوا۔ ؟ بعض علماء نے لکھا ہے کہ آیت ربا اور آیت ِ کلالہ بعد میں نازل ہوئیں تو دین مکمل ہونے کا کیا مطلب ہوا؟ کیا یہ آیات پہلے نازل ہو چکی تھیں؟ (ایک سائل)(4 نومبر 1998ء) جواب۔ مشارٌ الیہ آیت سے مراد معظم احکام ہیں، جس طرح حدیث میں ہے :( عَرَفَۃ) [2]’’یعنی حج عرفات میں ٹھہرنے کا نام ہے۔‘‘ حالانکہ احکامِ حج اور بھی ہیں۔ اسی طرح آیت سے مقصود یہ ہے کہ اکثر و بیشتر احکام مکمل ہو چکے تھے۔ اگرچہ بعض مسائل بعد میں نازل ہوئے۔ کسی ولی اللہ کے نام کے ساتھ رضی اللہ تعالیٰ عنہ استعمال کرنا درست ہے؟ سوال۔ کیا رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے الفاظ صحابی کے نام کے علاوہ کسی ولی اللہ کے نام کے ساتھ استعمال کیے جا سکتے ہیں؟ کیونکہ علامہ سید رشید الدین شاہ المعروف بصاحب اللواء الثالث مرحوم کی ملفوظات جو انکے خاص جماعتی (مرید) قاضی فتح محمد نظامانی مرحوم نے بنام ’’تحفۃ المحبین‘‘(قلمی) میں ایک واقعہ بیان کیا ہے۔ ( یاد رہے کہ اس کا قلمی نسخہ سعید آباد سندھ میںسید بدیع الدین شاہ راشدی کی لائبریری میں موجود ہے) اس کے نقل نمبر 60 میں درج ہے کہ ’’ حضرت مرشد کریم رضی اللہ عنہ کے پاس عرب ملک سے شہد کے دو ڈبے لائے گئے۔ ان ڈبوں میں ایک میں سے ایک مرا ہوا چوہا نکلا۔ پھر آپ کریم نے فقہی روایت کے موجب شہد میں پانی ڈلوایا اور اس کو آگ پر ابالا گیا۔ یہ عمل دو تین مرتبہ کیا گیا۔ شاید پاکی کے ارادے سے کیا ہو۔ پھر فتح محمد صاحب لکھتے ہیں کہ اچانک میں بھی وہاں پہنچ گیا۔ کیا دیکھتا ہوں کہ آپ اس شہد کے شربت میں سے ایک گھونٹ پی چکے ہیں۔ میں نے حضور سے عرض کیا یہ شہد کسی حالت میں بھی پاک نہیں ہوگا۔ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی حدیث پیش کی ۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ اگر جمے ہوئے گھی میں چوہا گر کر مر جائے تو وہ پلیدی والی جگہ کاٹ کر پھینک
Flag Counter