Maktaba Wahhabi

527 - 614
حدیث عالم سے سنا ہے کہ وہ ایک غزوہ میں شریک تھے۔ مسلمانوں کو فتح ہوئی۔ اللہ تعالیٰ کے نبی صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: کہ جتنے صحابی بھی جنگ میں شریک ہیں۔ وہ سب جنتی ہیں۔ قرآن و حدیث کی روشنی میں جواب دیں؟ (سیف اللہ سلفی۔ ضلع قصور) (9 جون 2000ء) جواب۔ یزید کے بارے میں تین قسم کی آراء ہیں: 1۔ بعض لوگ اسے اچھا سمجھتے ہیں۔ 2۔ دوسرے وہ جو اُسے شراب کبابی کے الفاظ سے یاد کرتے ہیں۔ حقیقت یہ ہے کہ بہت ساری بے بنیادی باتیں اس کی طرف منسوب ہیں۔ شرابی کبابی ہونا بھی ان میں سے ایک ہے۔ مستند حوالوں سے یہ بات ثابت نہیں ہو سکی۔ 3۔ تیسرا مسلک یہ ہے کہ ہمیں اس سے نہ پیار ہے نہ بغض ۔ اس کا معاملہ اللہ کے سپرد ہے۔ زیادہ احتیاط والی بات یہی ہے۔(وَاللّٰہُ سُبْحَانَہُ وَتَعَالٰی اَعْلَمُ ) ہاں’’صحیح بخاری‘‘میں سب سے پہلے مدینۂ قیصر پر حملہ آور کے لیے بشارت ضرور ہے لیکن اس میں زبانِ نبوت سے یزید کا تعین نہیں۔ البتہ بعض شارحین نے اس کا مصداق یزید کو قرار دیا ہے۔ جو بحث کا متقاضی ہے۔ تفصیلی بحث پہلے’’الاعتصام‘‘ میں ہو چکی ہے۔ تکرار کی ضرورت نہیں۔
Flag Counter