Maktaba Wahhabi

262 - 614
1۔ اللہ پاک نے قرآن پاک میں روزہ کے احکام بیان کرتے ہوئے فرمایا ہے کہ (وَ لَا تُبَاشِرُوْہُنَّ وَ اَنْتُمْ عٰکِفُوْنَ فِی الْمَسٰجِدِ )(البقرۃ:187)’’اگر تم مسجدوں میں اعتکاف کرنے والے ہو تو رات کو بھی اپنی بیویوں سے مباشرت نہ کرو۔‘‘یہ حکم کہ مسجدوں میں ہی اعتکاف کرو! موجود نہیں ہے۔ جس میں ہم عورتوں اور مردوں کو برابر کا شامل کر سکیں۔ برعکس اس کے قرآن پاک میں فرض نماز کو باجماعت ادا کرنے کا حکم (وَارْکَعُوْا مَعَ الرّٰکِعِیْنَ) (البقرۃ:43) موجود ہے۔ جس میں مرد اور عورت دونوں شامل تھیں ۔ مگر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ عورت کی نماز گھر میں بہتر ہے۔ اگر یہ کہا جائے کہ وہاں حضرت کا فرمان موجود ہے تو میرا مقصد بھی یہی ہے کہ فرضی نماز کے متعلق تو حکم ہوا کہ عورت کی نماز گھر میں بہتر ہے۔ مگر اعتکاف جو کہ نفلی عبادت ہے اس کے لیے عورت کو مسجد کی پابندی کا حکم کیوں؟ اور کس دلیل سے؟ یعنی قرآن پاک کی کس آیت کے ماتحت یا کس حدیث کے ماتحت۔ 1۔ ( وَ اَنْتُمْ عٰکِفُوْنَ فِی الْمَسٰجِدِ)حکم نہیں ہے۔ 2۔ عورتوں کا مسجد میں ہی اعتکاف کرنا ذکر نہیں۔ 3۔ فرضی عبادت عورت کی گھر میں بہتر ہے۔ نفلی عبادت اعتکاف کے متعلق مسجد کی پابندی کیسے ہے؟ وضاحت فرمادیں۔ 2۔ علاوہ ازیں میرے ذہن میں چند ایک سوالات آتے ہیں۔ میں سمجھتا ہوں کہ ان کے جوابات ملنے سے یہ مسئلہ واضح ہو سکتا ہے۔ اور حل ہو سکتا ہے۔ 1۔ امہات المومنین کا اپنے خاوند نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مسجد میں اعتکاف کرنا صحیح احادیث سے ثابت ہے۔ مگر دیکھنا یہ ہے کہ امہات المومنین کے علاوہ کتنی صحابیات مسجد میں اعتکاف کرتی رہیں۔ ان کی فہرست مل جاوے تو یہ مسئلہ ثابت ہو جائے گا کہ امہات المومین کی سنت پر کتنی صحابیات نے عمل کیا۔ اور یہ بھی ثابت ہو جائے گا کہ امہات المومنین کی سنت جاریہ ساریہ رہی۔ 2۔ حدیث میں ہے کہ نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی بیبیاں آپ کی وفات کے بعد بھی اعتکاف کرتی رہیں۔ اگر اس کی وضاحت مل جاوے کہ وہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد بھی مسجد میں ہی کرتی رہیں تو بھی مسئلہ صاف ہو سکتاہے۔ باوجود اس کے کہ وہ تو امہات المومنین تھیں۔ 3۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا اگر فرمان مل جاوے کہ عورتیں بھی مسجد میں ہی اعتکاف کیا کریں؟ 4۔ اگر یہ کہا جائے کہ جس طرح نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی بیویاں اپنے خاوند کے ساتھ بیٹھی تھیں۔ اگر کسی عورت کا خاوند مسجد میں معتکف ہو تو وہ اپنے خاوند کے ساتھ مسجد میں اعتکاف کر سکتی ہے ورنہ نہیں تو ہر عورت کو مسجد میں اعتکاف کرنے پر ہم کس دلیل سے پابندی لگا سکتے ہیں۔ کسی صحابیہ نے خاوند کے بغیر مسجد میں اعتکاف کیا؟
Flag Counter