Maktaba Wahhabi

494 - 566
غضب ہے اور ان کے لیے سخت عذاب ہے۔‘‘ یہ اللہ تعالیٰ کی جانب سے ان لوگوں کے لیے وعید ہے جو اللہ کے بارے میں ناحق مجادلہ و مناظرہ اور حجت بازی کرتے ہیں۔حالانکہ مومن اللہ تعالیٰ کو مان چکے ہیں، اوریہ کفار کوشش کرتے ہیں کہ مومنین کو اللہ تعالیٰ سے اور اس کی راہ سے روک سکیں۔ اس لیے اللہ تعالیٰ نے انھیں اس عذاب کی وعید سنائی ہے۔ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ﴿ مَا يُجَادِلُ فِي آيَاتِ اللَّهِ إِلَّا الَّذِينَ كَفَرُوا فَلَا يَغْرُرْكَ تَقَلُّبُهُمْ فِي الْبِلَادِ ﴾ (المومن:۴) ’’اللہ تعالیٰ کی آیتوں میں وہی لوگ جھگڑتے ہیں جو کافر ہیں پس ان لوگوں کا شہروں میں چلنا پھرنا آپ کو دھوکے میں نہ ڈالے۔‘‘ نیزاللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ﴿ وَمِنْهُمْ مَنْ يَسْتَمِعُ إِلَيْكَ وَجَعَلْنَا عَلَى قُلُوبِهِمْ أَكِنَّةً أَنْ يَفْقَهُوهُ وَفِي آذَانِهِمْ وَقْرًا وَإِنْ يَرَوْا كُلَّ آيَةٍ لَا يُؤْمِنُوا بِهَا حَتَّى إِذَا جَاءُوكَ يُجَادِلُونَكَ يَقُولُ الَّذِينَ كَفَرُوا إِنْ هَذَا إِلَّا أَسَاطِيرُ الْأَوَّلِينَ ﴾ (الانعام:۲۵) ’’اور ان میں بعض ایسے ہیں کہ آپ کی طرف کان لگاتے ہیں اور ہم نے ان کے دلوں پر پردہ ڈال رکھا ہے اس سے کہ وہ اس کو سمجھیں اور ان کے کانوں میں ڈاٹ دے رکھی ہے۔اور اگر وہ لوگ تمام دلائل کو دیکھ لیں تو بھی ان پر کبھی ایمان نہ لائیں، یہاں تک کہ جب یہ لوگ آپ کے پاس آتے ہیں تو آپ سے خواہ مخواہ جھگڑتے ہیں یہ لوگ جو کافر ہیں یوں کہتے ہیں کہ یہ تو کچھ بھی نہیں صرف بے سند باتیں ہیں جو پہلوں سے چلی آرہی ہیں۔‘‘ یعنی تم نے اسے اپنے سے پہلے لوگوں سے لیا ہے ، اور ان کی کتابوں سے یا ان کی
Flag Counter