Maktaba Wahhabi

244 - 566
ذہنی آزمائش آپ کے سامنے دو قسم کے سوالات رکھے جارہے ہیں۔ پہلی قسم میں وہ سوالات ہیں جن کا جواب فوراً دیا جاسکتا ہے ، جب کہ دوسری قسم میں وہ سوالات ہیں جن کا جواب دینے کے لیے غور و فکر کرنے کی ضرورت ہے: پہلی قسم کے سوالات: ۱۔ شہوت سے کیا مراد ہے؟ ۲۔ وہ تین اسباب ذکر کریں جو حرام شہوت میں واقع کردیتے ہیں؟ ۳۔ نظر نیچی رکھنے کے بہت سارے فوائد ہیں ، ان میں چند نمایاں فوائد کا ذکر کریں؟ ۴۔ ہم حرام شہوت کا علاج کیسے کر سکتے ہیں؟ دوسری قسم کے سوالات: ۱۔ شہوت کو کیوں پیدا کیا گیا ہے؟ ۲۔ جب آپ کو حرام شہوت کا عارضہ لاحق ہو جائے تو اس کے ساتھ کیسے برتاؤ کروگے؟ ۳۔ نگاہ نیچی رکھنے کو شرمگاہ کی حفاظت پر کیوں مقدم کیا گیا ہے؟ ۴۔ برے وسوسوں کے ساتھ کیسا برتاؤ کرو گے؟ ۵۔ عزیز مصرکی بیوی کے ساتھ سیّدنا یوسف علیہ السلام کے قصہ سے کیا فوائد حاصل ہوتے ہیں؟
Flag Counter