Maktaba Wahhabi

431 - 566
ہیں: (۱)… ایمان اور دین میں خرابی۔ (۲)… عقل میں خرابی۔ دنیا کی محبت کے مفاسد اللہ تعالیٰ نے ہمیں دنیا کی محبت اور اس کی طرف میلان رکھنے اور اس سے دھوکا کھا جانے سے خبر دار کیا ہے۔ کیونکہ اس میں بہت بڑی خرابیاں ہیں، جن میں سے کچھ خرابیاں جلدی ظاہر ہونے والی ہیں اور کچھ بدیر ظاہرہوں گی۔ ان خرابیوں میں سے چند ایک یہ ہیں: ۱۔ محبت دنیا ہر برائی کی جڑ: سیّدنا علامہ ابن قیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں ؛ ’’آخرت کی تیاری کے لیے کنجی امیدوں کا کم کرنا ہے، اور ہر خیر و بھلائی کی کنجی اللہ تعالیٰ کی ذات اور آخرت کے گھر میں رغبت رکھنا ہے، اور ہر خرابی کی کنجی دنیا کی محبت اور لمبی امیدیں ہیں۔ علم کے ابواب میں سے یہ بہت بڑا اور سب سے بڑھ کر فائدہ مند باب ہے کہ انسان خیر اور شر کی کنجیوں کی معرفت حاصل کرے، اور اس کی معرفت حاصل کرنے اور پھر اس کا خیال رکھنے کی ہمت صرف اس انسان کوہوسکتی ہے جو بڑے نصیب والا ہو، اور اسے توفیق سے نوازا گیا ہو۔اس لیے کہ اللہ سبحانہ و تعالیٰ نے ہر ایک خیر اور شر کے لیے چابیاں بنائی ہیں ، اور وہ دروازے بنائے ہیں جن سے ان میں داخل ہوا جاتا ہے۔‘‘[1] ۲۔ دنیا کی محبت کفر اور معاصی میں وقوع کا سبب: سیّدنا ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ: ((بَادِرُوا بِالْأَعْمَالِ فِتَنًا کَقِطَعِ اللَّیْلِ الْمُظْلِمِ یُصْبِحُ الرَّجُلُ مُؤْمِنًا وَیُمْسِی کَافِرًا أَوْ یُمْسِی مُؤْمِنًا وَیُصْبِحُ کَافِرًا یَبِیعُ دِیْنَہٗ بِعَرَضٍ مِّنَ الدُّنْیَا۔))[2]
Flag Counter