Maktaba Wahhabi

259 - 566
پانے والے ہیں۔‘‘ نیزاللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ﴿ ادْعُ إِلَى سَبِيلِ رَبِّكَ بِالْحِكْمَةِ وَالْمَوْعِظَةِ الْحَسَنَةِ وَجَادِلْهُمْ بِالَّتِي هِيَ أَحْسَنُ ﴾ (النحل:۱۲۵) ’’اپنے رب کی راہ کی طرف لوگوں کو حکمت اور بہترین نصیحت کے ساتھ بلائیے اور ان سے بہترین طریقے سے گفتگو کیجئے۔ ‘‘ اور اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ﴿ وَعِظْهُمْ وَقُلْ لَهُمْ فِي أَنْفُسِهِمْ قَوْلًا بَلِيغًا ﴾ (النساء:۶۳) ’’ انھیں نصیحت کرتے رہئے اور انھیں وہ بات کہئے جو ان کے دلوں میں گھر کرنے والی ہو۔ ‘‘ جب سارے لوگ نیکی کا حکم دینے اور برائی سے منع کرنے کے عادی ہوجائیں تو پھر باطل پرست لوگ اپنی خواہشات کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں خوف اور ہچکچاہٹ محسوس کریں گے ؛ اور یہ چیز ان کی راہ میں ایک رکاوٹ بن جائے گی۔ ۵۔ دنیا کی محبت اور اس میں رغبت: جو کوئی دنیا سے محبت رکھتا ہے اور اس کی طرف مائل ہوتا ہے ، اور آخرت کو بھول جاتا ہے۔ تو اس کے ہاں ایسی بر انگیختگی پیدا ہوتی ہے جس کی وجہ سے وہ اپنی اس دنیاوی محبت اور میلان کے نتیجہ میں اٹھنے والی ہر تمنا اور خواہش کو پورا کرنے کی کوشش کرتا ہے ، اگرچہ یہ منہج الٰہی کے خلاف ہی کیوں نہ ہو، اور یہی اصلی خواہش پرستی ہے۔ اللہ عزو جل نے اس طرف اشارہ کیا ہے ، [اور موضوع کی اہمیت کا احساس دلایا ہے]اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں: ﴿ إِنَّ الَّذِينَ لَا يَرْجُونَ لِقَاءَنَا وَرَضُوا بِالْحَيَاةِ الدُّنْيَا وَاطْمَأَنُّوا بِهَا وَالَّذِينَ هُمْ عَنْ آيَاتِنَا غَافِلُونَ (7) أُولَئِكَ مَأْوَاهُمُ النَّارُ بِمَا كَانُوا يَكْسِبُونَ ﴾ (یونس:۷، ۸)
Flag Counter