Maktaba Wahhabi

592 - 566
خاتمہ علامہ ابن قیم رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’ تمام غلطیوں[خطاؤوں ] کی بنیاد تین باتوں پر ہے: ۱۔ تکبر: یہی وہ مرض ہے جس کی وجہ سے ابلیس کا جوحال ہونا تھا وہ ہوا [یہ سب پر ظاہر ہے ، کسی سے کوئی بات ڈھکی چھپی نہیں ہے]۔ ۲۔ حرص: حرص وہ بیماری ہے جس نے سیّدنا آدم علیہ السلام کو جنت سے نکالا۔ ۳۔ حسد: یہ وہ بیماری ہے جس کی وجہ سے سیّدنا آدم علیہ السلام کے بیٹوں میں سے ایک بیٹے نے اپنے دوسرے بھائی پر جرأت کی[اور اسے قتل کر ڈالا ]۔ ’’ جو انسان ان تین برائیوں سے بچا لیا گیا ، وہ باقی برائیوں سے محفوظ ہوگیا۔کفر تکبر کی وجہ سے ہوتا ہے۔ باقی گناہ حرص کی وجہ سے ہوتے ہیں، اور بغاوت اور ظلم حسد کی وجہ سے ہوتے ہیں۔‘‘ ہم اللہ تعالیٰ سے دعا کرتے ہیں کہ وہ ہمیں ان لوگوں میں سے بنا دے جو اس کی مخلوق کے لیے تواضع اختیار کرتے ہیں، اور ہمیں تکبر متکبر لوگوں سے محفوظ رکھے۔ [ بے شک وہ دعائیں سننے والا اور قبول کرنے والا ہے ‘‘]۔ وَصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی نَبِیِّنَا مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی آلِہٖ وَصَحْبِہٖ اَجْمَعِیْنَ۔
Flag Counter