Maktaba Wahhabi

533 - 566
مقدمہ ازمصنف اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ ، وَالصَّلَاۃُ وَالسَّلَامُ عَلٰی اَشْرَفِ الْاَنْبِیَائِ وَالْمُرْسَلِیْنَ ، نَبِیِّنَا مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی آلِہٖ وَصَحْبِہٖ اَجْمَعِیْنَ ، اَمَّا بَعْدُ! بے شک تکبر اور خود پسندی ان خطرناک نفسیاتی بیماریوں میں سے ہیں جن کی وجہ سے اخلاقی انحراف پیدا ہوتا ہے۔ انسان حق اور ہدایت کی راہ کو چھوڑ کر گمراہی اور باطل راستے پر چل پڑتا ہے۔اس لیے کہ شیخی خور اور متکبر انسان کے ناک میں جب غرور اورتکبر پھونکا جاتا ہے ، وہ اس متکبر اور مغرور انسان کی عقل و ارادہ پر غالب آجاتے ہیں، اور اسے انتہائی سخت عنف اور سرکشی کی راہ پر لگادیتے ہیں، جس سے انسان حق کو ٹھکرانے اور ردّ کرنے لگتا ہے، اور حق کی علامات اور نشانیوں کو مٹانے کے درپے ہوجاتا ہے۔ پھر اس کے بعداپنی ایسی چکنی چپڑی باتوں سے باطل کی صورتوں کو مزین کرنے اور خوبصورت انداز میں پیش کرنے لگتا ہے جن کی کوئی حقیقت نہیں ہوتی، اور پھر اس کے ساتھ ہی ذلت و حقارت کے ساتھ لوگوں کو بھی کم تر سمجھنے لگتا ہے۔ العیاذ باللہ۔ اس کتاب میں تکبر کے معنی تکبر اور خود پسندی میں فرق ، تکبر کے خطرات، اور اس کے مظاہر و اسباب اور بعض آثار کے متعلق گفتگو کی جائے گی، اور اس کا خاتمہ تکبر کے علاج کے بیان پر ہوگا۔ آخر میں میں ضروری سمجھتا ہوں کہ ان تمام لوگوں کا شکریہ بھی ادا کردوں جنہوں نے اس کتاب کی تیاری اورطباعت میں کسی طرح کا بھی تعاون کیا ، او ر اب یہ کتاب خوب صورت طباعت کی شکل میں آپ کے سامنے ہے۔ ہم اللہ تعالیٰ سے سوال کرتے ہیں کہ وہ ہمیں معاف کردے ،اور اپنی عافیت سے نواز دے، اور دنیا و آخرت میں اپنے عفو و کرم کے سائے میں رکھے؛ آمین۔ وَصَلَّی اللّٰہُ تَعَالٰی عَلٰی نَبِیِّنَا مُحَمَّدٍ وَّ عَلٰی آلِہٖ وَصَحْبِہٖ اَجْمَعِیْنَ۔ محمد بن صالح المنجد
Flag Counter