Maktaba Wahhabi

481 - 566
تربیت کرنے والوں پر واجب ہوتا ہے کہ وہ نوجوانوں کو اس مصیبت سے چھٹکارا دلائیں۔ (۷)… کبھی کبھار بعض لوگوں کے ہاں جھگڑے اور کٹ حجتی کا سبب ،خود پسندی ، غرور اور تکبر بھی ہوتے ہیں۔ (۸)… کبھی اس کا سبب دل کا اللہ تعالیٰ کے خوف اور خشیت سے خالی ہونا بھی ہوتا ہے۔ (۹)… فراغت: فارغ البالی کا لشکر طرح طرح کی مصیبتیں لے کر آتا ہے۔ جو انسان اگر ان معاشروں پر غور کرے گا، جہاں پر کثرت کے ساتھ جھگڑے ہوتے ہیں ، تو یقیناً دیکھ سکے گا کہ اس کا ایک بڑا سبب لوگوں کا بے کار ہونا ہے۔ ان کے ہاں کوئی دیگر ایسا پروگرام نہیں ہوتا جس میں وہ خود کو مشغول کرسکیں۔ یہ جھگڑے اور حجت بازی کے بڑے اسباب میں سے ایک ہے۔ مجادلہ کی شروط یہ معرفت حاصل کرناانتہائی ضروری ہے کہ مناظرہ و مجادلہ میں کس چیز کا التزام کیا جائے؟، اور ہمیں مناظرہ یا مجادلہ سے پہلے کیا کیا شرطیں رکھنی چاہیں۔ محمود (اچھے اور جائز ) مجادلہ کی شروط بذیل ہیں: پہلی شرط:… خالص نیت: مناظرہ یا مجادلہ کرنے والے کی نیت اللہ تعالیٰ کے لیے خالص ہونی چاہیے۔ یہ سب سے پہلی شرط ہے۔ تاکہ اس سے بحث و مباحثہ میں برکت پیدا ہو، اور فائدہ بڑھے، اور بے مقصد باتیں ختم ہوجائیں۔ اس لیے کہ مقصود حق ہے یعنی حق بات تک پہنچنا اور اس کی معرفت حاصل کرنا۔ تو یہ انتہائی ضروری ہے کہ مناظرہ میں داخل ہونے سے پہلے اللہ تعالیٰ کی خشیت اور تقویٰ کو سامنے رکھا جائے۔ اچھی نیت کا ہونا سب سے اہم ہے۔ دوسری شرط:… مناظرہ اچھے طریقے سے ہونا چاہیے۔ تیسری شرط:… یہ بھی واجب ہے کہ مناظرہ و مجادلہ کی اساس علم پر قائم ہو۔ اللہ
Flag Counter