Maktaba Wahhabi

220 - 566
کے فریضہ سے بڑھ کر بڑا فرض ہے۔ جب کہ حج اسلام کے ارکان میں سے ایک رکن ہے۔ جو انسان اس بات کی طاقت نہ رکھتا ہو کہ وہ حج بھی کرے اور شادی بھی کرے ، اسے چاہیے کہ وہ پہلے شادی کرے بعد میں حج کرے۔ ٭:…نیک عورت آدھے دین کی حفاظت: سیّدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ’’ جس انسان کو اللہ تعالیٰ نے نیک عورت دی ، تویقیناً آدھے دین پر اس کی مدد کردی گئی۔ اسے چاہیے کہ باقی آدھے دین کے بارے میں اللہ تعالیٰ سے ڈرتا رہے۔ ‘‘[1] علامہ مناوی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’اس لیے کہ دین کو نقصان پہنچانے والی سب سے بڑی بلا پیٹ کی شہوت اور شرم گاہ کی شہوت ہے۔نیک عورت کے ذریعہ انسان کی شرم گاہ عفت پالیتی ہے۔ یہ آدھا دین ہے۔ باقی رہ گیا دوسرا آدھا حصہ اوروہ ہے پیٹ کی شہوت۔ اس کے بارے میں تقوی کی وصیت کی ہے تاکہ اس کا دین پورا ہوجائے، اور اسے استقامت حاصل ہو، اور عورت کے ساتھ نیک ہونے کی قید لگائی گئی ہے۔ اس لیے کہ اگرعورت نیک نہ ہو ، اگرچہ اس سے پاک دامنی تو حاصل ہوسکتی ہے؛ لیکن بسا اوقات ایسے ہوسکتا ہے کہ وہ اپنی نافرمانی کی وجہ سے اسے ہلاکت میں مبتلا کردے ، اور حرام کاری میں لگادے۔‘‘[2] علامہ قرطبی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ’’انسان پر واجب ہوتا ہے کہ جب وہ عمر کے اس حصے میں ہو جب صبر نہیں کرسکتا تو دین دار عورت کی تلاش کرے۔ تاکہ انسان کا دین محفوظ رہے۔‘‘[3] ٭:…نکاح میں اجر ، بے حیائی میں گناہ: نکاح کی خاص مصلحتوں میں سے ایک اس شہوت کے پورا کرنے سے اجر و ثواب کا
Flag Counter